سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑکوں اور شاہراہوں کے اطراف لگے درختوں کی کٹائی کا اعداد وشمار

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 AUG 2022 1:57PM by PIB Delhi

قومی شاہراہوں کی فروغ (این ایچ) میں وزارت کے ذریعے حصول شدہ رائٹ آف  وے (آر او ڈبلیو) کی صفائی شامل ہوتی ہے۔ اس بات کو ہمیشہ یقینی بنایاجاتا ہے کہ موجودہ قومی شاہراہوں کو چوڑا کرنے کے لیے کم سے کم درختوں کی کٹائی کی جائے۔

گنیش پور سے دہرہ دون تک دلّی – دہرہ دون ایکسپریس وے پروجیکٹ کے لیے شوالک کے جنگلاتی کے ڈویزن میں مجموعی طور پر 7747 درختوں اور 3258 نئے درخت کاٹے گئے۔ ان میں سے کوئی بھی درخت راجہ جی قومی پارک کے احاطے کے اندر نہیں تھا۔

اترپردیش اور اتراکھنڈ جنگلات کے محکموں کے ذریعے تیار کردہ کمپنسنٹری شجرکاری کی اسکیم کے مطابق تقریباً 1.76 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔ کمپنسنٹری شجرکاری اور نیٹ پریزینٹ ویلیو کے ضمن میں ، ہندوستان کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی نے اترپردیش اور اتراکھنڈ کے جنگلات کے محکمے نے 844.13 لاکھ روپئے کی رقم جمع کی ہے۔ مندرجہ بالا کے علاوہ این ایچ اے آئی نے 155 درختوں کو دوسری جگہ لگایا ہے۔

کل 55.10 لاکھ پودے، 94 پروجیکٹوں میں لگائے گئے ہیں، جسے مارچ 2021 میں پایہ تکمیل تک پہنچادیا گیاہے۔

یہ معلومات سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا میں فراہم کیں۔

*****

U.No.8617

(ش ح - اع - ر ا)   

 


(ریلیز آئی ڈی: 1848137) وزیٹر کاؤنٹر : 128
یہ ریلیز پڑھیں: English , Telugu