نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان نے سی ڈبلیو جی 2022 میں مردوں کی ویٹ لفٹنگ کے 109 کلوگرام زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا

Posted On: 03 AUG 2022 6:16PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

 

  • صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوپریت کو اس کی غیر معمولی کارکردگی کے لیے مبارکباد دی
  • لوپریت سنگھ کو این ایسا ین آئی ایس پٹیالہ کے نیشنل کیمپ میں اپنی جگہ بنانے میں 7 سال کی سخت محنت لگ گئی، تب سے اب تک اس نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا: جانب انوراگ ٹھاکر

ویٹ لفٹر لوپریت سنگھ نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں مردوں کے ویٹ لفٹنگ کے 109 کلوگرام زمرے میں 355 کلوگرام وزن اٹھا کر کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 5 طلائی، 5 چاندی اور 4 کانسے کے تمغوں کے ساتھ 14 تک پہنچ گئی ہے۔ صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، مرکزی وزیر کھیل جناب انوراگ ٹھاکر اور ملک کے کونے کونے سے ہندوستانیوں نے ان کی اس کامیابی پر انھیں مبارکباد دی۔

صدر محترمہ دروپدی مرمو نے لوپریت سنگھ کو سی ڈبلیو جی 2022 میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔ صدر نے ٹویٹ کرکے کہا، ”ہندوستانی ویٹ لفٹر مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ملک کے لیے اعزاز لے رہے ہیں۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں ویٹ لفٹنگ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر لوپریت سنگھ کو مبارکباد۔ مستقبل میں کامیابی کے لیے میری نیک خواہشات۔“

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویٹ لفٹر لو پریت سنگھ کو سی ڈبلیو جی 2022 میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا، ”مردوں کے 109 کلوگرام ویٹ لفٹنگ میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے لوپریت سنگھ کو مبارکباد۔ نوجوان اور متحرک لوپریت نے اپنے پرسکون مزاج اور کھیلوں کے تئیں لگن سے سب کو متاثر کیا ہے۔ مستقبل کی تمام کوششوں کے لیے ان کے لیے نیک خواہشات۔“

لوپریت سنگھ کو مبارکباد دیتے ہوئے، جناب ٹھاکر نے ٹویٹ کیا، ”لوپریت سنگھ کو این ایس این آئی ایس پٹیالہ کے نیشنل کیمپ میں اپنی جگہ بنانے میں 7 سال کی محنت لگی، اس کے بعد سے انھیں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا پڑا! سی ڈبلیو جی 2022 میں آپ کے میڈل پر مبارکباد۔ چیمپئن، آپ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔ #Cheer4India۔

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 8629


(Release ID: 1848093) Visitor Counter : 120
Read this release in: English , Hindi