خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین میں تغذیے کی کمی کے بارے میں بیداری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 AUG 2022 1:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،03اگست، 2022 / حکومت نے تغذیے کی کمی کو اولین ترجیح دی ہے اور وہ مختلف وزارتوں اور محکموں کےذریعے بہت سی اسکیموں اور پروگراموں پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے اس پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ تاکہ تغذیے سے متعلق مختلف معاملات کو حل کیا جا سکے۔ 8 مارچ 2018 کو پوشن ابھیان شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد چھ سال سے کم عمر بچوں ، جواں سال بچیوں ، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی تغذایتی صورتحال میں مقررہ وقت کے اندر اندر بہتری لائی جا سکے۔ پوشن ابھیان کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں سماجی اور رویہ جاتی تبدیلی پر توجہ دی گئی ہے  اور اسے جن آندولن قرار دیا گیا ہے۔ لہذا  رویہ جاتی تبدیلی یا بی سی سی پر خاص توجہ دی گئی ہے تاکہ بچوں اور شیر خوار بچوں کے لیے ناموزوں تغذیے کے معاملے کو دور کیا جا سکے۔

سماج پر مبنی تقریبات یا سی بی ای کے ذریعے تغذیے سے متعلق بدلتے ہوئے طور طریقوں میں اہم حکمت عملی کے طور پر خدمات انجام دی جا سکیں۔ سی بی ای سے حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر کے بچوں کی زندگی میں سنگ میل کی حیثیت رکھنے والی اہم تبدیلیوں میں مدد ملتی ہے۔ اجتماعات سے ایک پلیٹ فارم ملتا ہے جس کے ذریعے لازمی پیغامات دیئے جا سکتے ہیں اور حاملہ خواتین والی ماؤں اور ان کے شوہروں اور ساسوں کی کونسلنگ کی جا سکے۔ یہ تقریبات ہر مہینے آنگن واڑی مرکزوں میں منعقد کی جاتی ہیں۔  قومی سطح پر راشٹریہ پوشن ماہ پورے ملک میں ستمبر کے مہینے میں منایا جاتا ہے جبکہ پوشن پکھوارا مارچ کے مہینے میں منایا جاتا ہے۔

یہ جانکاری خواتین  اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے راجیہ سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

*********

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U – 8611


(ریلیز آئی ڈی: 1848091) وزیٹر کاؤنٹر : 109
یہ ریلیز پڑھیں: English , Punjabi