کامرس اور صنعت کی وزارتہ

پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ (پی ایم جی ) پورٹل پر 28 جولائی2022 تک 1875 پروجیکٹ ہیں


حکومت کے فعال اقدامات کی وجہ سے 1095 پروجیکٹوں  سے متعلق 5119 مسائل حل ہوگئے ہیں

Posted On: 03 AUG 2022 3:42PM by PIB Delhi

پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ (پی ایم جی ) پورٹل پر 28 جولائی 2022 تک بنیادی ڈھانچہ جاتی  پروجیکٹوں  کی تعداد 1875 ہے۔

ایک سو پچاس کروڑ اور اس سے اوپرکے پروجیکٹوں کی نگرانی کیلئے  حکومت نے شماریات اور پروگرام کے نفاذ  کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) کے تحت آن لائن کمپیوٹرائزڈ مانیٹرنگ سسٹم (او سی ایم ایس) کے نام سے ایک طریقہ کار وضع کیا ہے۔

حکومت نے پی ایم جی کے قیام کے بعد فعال اقدامات کئے  ہیں اور 1095 منصوبوں سے متعلق 5119 مسائل کو حل کیا ہے۔ تاہم، فی الحال پورٹل پر 634 پروجیکٹ ایسے  ہیں جو زمین کے حصول، فاریسٹ کلیئرنس ، وائلڈ لائف کلیئرنس، راستے کا حق، استعمال کا حق، عدالتی معاملات وغیرہ جیسے مسائل کی وجہ سےاپنی تکمیل کیلئےمقررہ وقت سے پیچھے ہیں۔

جہاں تک لاگت میں اضافے کا تعلق ہے اس کا اندازہ صرف منصوبوں کی تکمیل پر لگایا جا سکتا ہے۔

پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ (پی ایم جی) کے طریقہ کار کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی مدد حاصل ہے جس پر پروجیکٹ کے حامی/ملتمس پروجیکٹ سے متعلق معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے اوراس سے متعلق  مسائل کو اٹھانے کے اہل  ہیں جنہیں متعلقہ ریاستی / مرکزی وزارتیں حقیقی وقت کی بنیاد پر دیکھ سکتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں پراجیکٹوں  کی موثر نگرانی ہوپاتی ہے اور مسائل کے جلد حل نکل آتے  ہیں۔

یہ معلومات صنعت و تجارت  کی وزارت میں وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8600



(Release ID: 1848073) Visitor Counter : 83


Read this release in: English