مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

فائیو جی  اسپیکٹرم کی بنیادی شرح

Posted On: 03 AUG 2022 3:20PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے ٹیلی کام کمپنیوں سمیت  تمام حصصداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد مختلف فریکوئنسی بینڈز میں اسپیکٹرم کی ریزرو قیمتوں کی سفارش کی ہے۔ حکومت نے ٹرائی کی ان سفارشات کی بنیاد پر حتمی ریزرو قیمت کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی  ٹیلی کام کمپنیوں کی غیر ملکی وینڈرز کے ساتھ مشغولیت ان کی تکنیکی ضروریات اور کاروباری فیصلوں پر منحصر ہے۔ اگلی نسل کی ٹیکنالوجی کی ترقی پچھلی نسل کی ٹیکنالوجیز کے ساتھ روابط رکھتی ہے اور یہ متنوع نظاموں کا باہمی تعامل بھی ہے، لہٰذا چند انحصارات ہوں گے کیونکہ ٹیکنالوجی کی ملکیت عالمی سطح پر پھیلی ہوئی ہے۔ مقامی کمپنیوں نے 4 جی اور 5 جی  ٹکنالوجی مقامی رنگ میں ڈھالنے اور گھریلو سطح پر اس کی  قدر میں اضافے کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ چونکہ مصنوعات 3 جی پی پی اور آئی ٹی یو معیارات کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی جا رہی ہیں، لہذا  حفاظتی ضروریات کا فطری طور پر خیال رکھا جارہا  ہے۔ اس کے علاوہ، سپلائی چین کی وجہ سے پیدا ہونے والے حفاظتی پہلوؤں کا خیال رکھنے کے لیے معتبر ذرائع کی ہدایات پر عمل کیا جا رہا ہے۔

ٹیلی کام آپریٹرز کے 5 جی ٹرائل لائسنسوں کو یکساں طور پر 6 اگست 2022 تک یا تجارتی استعمال کے بعد نیلامی کے لیے اسپیکٹرم کی تفویض کی تاریخ تک، جو بھی پہلے ہو، توسیع دی گئی ہے۔ ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے 5جی ٹرائلز کو جاری رکھنے کی تاریخوں میں توسیع کی وجہ سے کوئی تاخیر نہیں  ہوئی ہے۔ نیلامی کے ذریعے اس سپیکٹرم کے حصول کے نتیجے میں، 5 جی  نیٹ ورک کی  ٹیلی کام آپریٹرز اپنے کاروباری فیصلوں کے مطابق اور قابل اطلاق رول آؤٹ ذمہ داریوں کے مطابق تنصیب  کریں گے۔

یہ جانکاری مواصلات  کے وزیر مملکت جناب دیوو سنگھ چوہان نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8601



(Release ID: 1848041) Visitor Counter : 86


Read this release in: English