سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریاستی سرکاروں کے ذریعے الیکٹرانک انفورسمنٹ ڈیوائسیس

Posted On: 03 AUG 2022 1:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،03اگست، 2022 / گجرات ، آندھر پردیش، اتر پردیش، جموں و کشمیر اور اروناچل پردیش نے تصدیق کی ہے کہ وہ موٹر گاڑی سے متعلق قانون کی شقوں اور اس کے تحت جاری کیے گئے نوٹیفکیشن پر عمل کر رہے ہیں۔ تاکہ قومی شاہراہوں پر زیادہ خطرے والی اورگاڑیوں کی زیادہ آمد و رفت والی راہداریوں پر موزوں الیکٹرانکس انفورسمینٹ آلات کو یقینی بنایا جا سکے۔ بقیہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ابھی تک اس کی تصدیق ہیں کی  ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے جی ایس آر نوٹیفکیشن 575 (ای) مورخہ 11 اگست 2021 جاری کیا ہے ۔ یہ نوٹیفکیشن الیکٹران مونیٹرنگ اور سڑک پر حفاظت کے لیے جاری کیا گیا ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ موزوں الیکٹرانکس انفورسمینٹ آلات قومی شاہراہوں پر زیادہ خطرے اور زیادہ آمدورفت والی راہداریوں پر نصب کیے جائیں گے۔ موٹر گاڑی سے متعلق قانون 1988 اور موٹر گاڑی سے متعلق مرکزی ضابطے 1989 پر عمل درآمد ، متعلقہ ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دائرۂ کار میں آتا ہے۔ وزارت نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 6 جنوری 2020 کو موٹر گاڑی سےمتعلق ترمیمی قانون 2019 کی شقوں پر عمل درآمد سے متعلق ایک ہدایت بھی جاری کی ہے۔

موٹر گاڑی قانون 1988 کی شق 136 اے کے مطابق ریاستی سرکار  مرکزی حکومت کی طرف سے قائم کیے گئے اصولوں کے مطابق قومی شاہراہوں پر الیکٹرانک مانیٹرنگ کو یقینی بنائے گی۔

یہ جانکاری سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

*********

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔

U - 8605


(Release ID: 1848036) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Telugu