اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

ہماری دھروہر اسکیم

Posted On: 03 AUG 2022 3:49PM by PIB Delhi

”ہماری دھروہر“ اسکیم ہندوستان کی اقلیتی برادریوں کے زر خیز ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے وضع کی گئی ہے۔ یہ اسکیم ہندوستانی ثقافت کے مجموعی تصور کے تحت اقلیتوں کے زر خیز ورثے کا تحفظ کرنے کے لیے ہے جس میں نمائشیں، ادب/ دستاویزات کا تحفظ وغیرہ شامل ہیں۔ اقلیتی ورثے کی عمارتوں کے تحفظ کو ہماری دھروہر اسکیم کے تحت ابھی تک نہیں لایا گیا ہے۔ 2016-17 سے لے کر گزشتہ مالی سالوں کے دوران ہماری دھروہر اسکیم کے تحت بجٹ اور فنڈز کا استعمال حسب ذیل ہے (اعداد و شمار کروڑ روپے میں):-

 

سال

آر ای

اخراجات

2016-17

8.00

6.60

2017-18

12.00

0.64

2018-19

6.00

1.64

2019-20

3.00

0.70

2020-21

5.20

4.55

2021-22

2.00

1.66

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

”پبلک آرڈر“ آئین ہند کے ساتویں شیڈول کے مطابق ایک ریاستی موضوع ہے۔ امن و امان کو برقرار رکھنے، اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے جان و مال کے خلاف جرائم کے اندراج اور مقدمہ چلانے کی ذمہ داری متعلقہ ریاستی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ وزارت کو ریاستوں سے اقلیتی ورثے کی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

 

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 8618


(Release ID: 1847929) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Tamil