دیہی ترقیات کی وزارت

مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (MGNREGS) کے تحت خواتین کارکنان

Posted On: 02 AUG 2022 4:04PM by PIB Delhi

مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس) ایک طلب پر مبنی مزدوری روزگار اسکیم ہے جو ہر مالی سال میں کم از کم ایک سو دن کی گارنٹی شدہ مزدوری روزگار فراہم کرکے ملک کے دیہی علاقوں کے گھرانوں کی روزی روٹی کے تحفظ کو بڑھاتی ہے، ہر اس گھرانے کے لیے جس کے بالغ ارکان رضاکارانہ طور پر غیر ہنر مند دستی کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔ یہ معاش کی حفاظت فراہم کرتی ہے، جب روزگار کا کوئی بہتر موقع دستیاب نہیں ہوتا ہے۔

مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ، 2005 اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ خواتین کو اس طرح ترجیح دی جائے کہ فائدہ اٹھانے والوں میں کم از کم ایک تہائی خواتین ہوں۔ مہاتما گاندھی نریگا اسکیم ایک صنفی غیر جانبدار پروگرام ہے جو مردوں کے ساتھ اجرت کی برابری فراہم کرکے، خواتین کی شرکت کو فروغ دیتا ہے۔ قومی دیہی روزی روٹی مشن (NRLM) کے ساتھ ہم آہنگی میں، خواتین ساتھیوں کو بھی متعارف کرایا گیا ہے، جو ایک بار پھر خواتین کی شرکت کو آسان بناتا ہے۔ اسکیم مستفیدین کی رہائش کے قریب کام فراہم کرنے کی بھی کوشش کرتی ہے۔

مہاتما گاندھی نریگا میں گزشتہ تین مالیاتی سالوں اور موجودہ مالیاتی سال 2022-23 (29.07.2022 تک) کے دوران خواتین کی شرکت کی شرح (کل فیصد میں سے خواتین کے دن) ذیل میں دی گئی ہے:

 

مالی سال

2019-20

2020-21

2021-22

2022-23

خواتین کی شرکت کی شرح (فیصد)

54.78 فیصد

53.19 فیصد

54.54.67 فیصد

56.02 فیصد

 

 

 

 

 

گزشتہ تین مالی سال کے دوران مہاتما گاندھی نریگا کے تحت فی گھرانہ فراہم کردہ روزگار کے اوسط دن ذیل میں دیے گئے ہیں:

 

مالی سال

2019-20

2020-21

2021-22

فی گھرانہ فراہم کیے جانے والے روزگار کے اوسط دن

48.4

51.52

50.07

 

 

 

 

 

دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 8551



(Release ID: 1847655) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Manipuri