پنچایتی راج کی وزارت

ڈجیٹل نقشہ سازی

Posted On: 02 AUG 2022 5:01PM by PIB Delhi

سنٹرل سیکٹر اسکیم ”SVAMITVA“ کا مقصد قانونی ملکیتی حقوق (پراپرٹی کارڈز/ ٹائٹل ڈیڈز) کے اجرا کے ساتھ گاؤں میں آباد علاقوں (آبادی) میں مکانات رکھنے والے گاؤں کے گھریلو مالکان کو ’حقوق کا ریکارڈ‘ فراہم کرنا ہے۔ یہ ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد مالی سال 2020-21 سے مالی سال 2024025 تک ملک کے 6.62 لاکھ گاؤں کا احاطہ کرنا ہے۔ اسے پنچایتی راج کی وزارت، سروے آف انڈیا (SoI)، اسٹیٹ ریونیو ڈپارٹمنٹ، اسٹیٹ پنچایتی راج ڈپارٹمنٹ اور نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (NIC) کی مشترکہ کوششوں سے لاگو کیا جا رہا ہے۔ اسکیم کے تحت ہونے والی پیش رفت اور اس میں ہونے والے اخراجات حسب ذیل ہیں۔

 

28.07.2022 تک SVAMITVA اسکیم کے نفاذ کی صورتحال

ریاست

ان دیہاتوں کی تعداد جن میں ڈرون پرواز مکمل ہوئی ہے

ہریانہ

6,260

اتراکھنڈ

7,581

مدھیہ پردیش

32,937

اتر پردیش

72,379

مہاراشٹر

23,697

راجستھان

4,582

کرناٹک

2,664

پنجاب

1,648

آندھرا پردیش

2,823

جموں و کشمیر

1,201

لداخ

85

ہماچل پردیش

1,672

گجرات

1,494

دادرہ و نگر حویلی اور دمن و دیو

80

پڈوچیری

96

اروناچل پردیش

219

اوڈیشہ

895

کیرلہ

50

لکشدیپ

10

انڈمان و نکوبار جزائر

186

گوا

410

آسام

45

چھتیس گڑھ

2,447

جھارکھنڈ

240

میزورم

48

تریپورہ

1

منی پور

15

سکم

1

تمل ناڈو

3

تلنگانہ

5

دہلی

21

کُل

1,63,795

 

2020-2025 تک اسکیم کے نفاذ کی کل لاگت 566.23 کروڑ روپے ہے۔ اسکیم کے تحت، سروے آف انڈیا کو دو اجزا کے لیے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں - ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر نقشہ سازی (LSM) اور مسلسل آپریٹنگ ریفرنس اسٹیشن (CORS) کا قیام۔ ریاستوں کو معلومات، تعلیم، مواصلات (IEC) اور اسٹیٹ پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ (SPMU) کے قیام کے لیے محدود پیمانے پر فنڈز بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (NIC) کو نیشنل انفارمیٹکس سینٹر سروسز انک (NICSI) کے ذریعے مقامی منصوبہ بندی کی ایپلی کیشن گرام مان چتر اور مرکزی انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لیے بھی فنڈز جاری کیے جاتے ہیں۔ اسکیم کے تحت جاری کیے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

 

SVAMITVA اسکیم کے تحت 28.07.2022 تک فنڈز کا اجرا

 

تنظیم / ریاست / یو ٹی

جاری کردہ فنڈ (روپے)

سروے آف انڈیا

2,43,90,60,855

NIC بذریعہ NICSI

8,45,40,987

آندھرا پردیش

26,70,000

اروناچل پردیش

16,54,250

آسام

54,74,750

چھتیس گڑھ

13,14,500

دادرہ و نگر حویلی اور دمن و دیو

2,19,750

ہریانہ

21,61,270

ہماچل پردیش

41,15,250

کرناٹک

7,75,125

مدھیہ پردیش

92,77,500

مہاراشٹر

10,52,500

میزورم

2,77,750

اوڈیشہ

11,50,000

پنجاب

7,80,000

تریپورہ

3,87,000

اتر پردیش

1,44,75,000

اتراکھنڈ

15,10,000

کُل

2,57,08,96,487

 

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 8552



(Release ID: 1847650) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Manipuri