سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

بزرگ شہریوں کی آبادی

Posted On: 02 AUG 2022 4:59PM by PIB Delhi

سال 2011 کی مردم شماری کے مطابق ملک میں بزرگ شہریوں (60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد) کی آبادی 10.38 کروڑ ہے۔ آبادی کے تخمینے پر قومی کمیشن کی طرف سے تشکیل کردہ تکنیکی گروپ کی رپورٹ کے مطابق، 2026 کے لیے ملک کے 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کی متوقع آبادی (01 مارچ تک) 17.32 کروڑ ہونے کی توقع ہے۔

سال 2011 کی مردم شماری کے مطابق، بڑھاپے میں کسی معذوری کا شکار بزرگ شہریوں کی تعداد 53,76,619 ہے جو کہ بزرگ شہریوں کی کل آبادی (10.38 کروڑ) کا تقریباً 5.18 فیصد ہے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت 01.04.2017 سے ’راشٹریہ وایوشری یوجنا (RVY)‘ کو کامیابی کے ساتھ نافذ کر رہی ہے جس کا مقصد بی پی ایل زمرے میں آنے والے یا ایسے بزرگ شہری جن کی ماہانہ آمدنی 15000 روپے سے زیادہ نہ ہو اور جو عمر سے متعلقہ کسی معذوری/ کمزوری کا شکار ہیں انھیں اس طرح کے جسمانی طور پر معاون اور امداد آلات فراہم کرنا ہے جو بزرگ شہریوں کے جسمانی افعال کو معمول کے قریب بحال کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اس اسکیم کو مصنوعی اعضا مینوفیکچرنگ کارپوریشن (ALIMCO) کے ذریعے لاگو کیا جا رہا ہے جس نے 251 ڈسٹری بیوشن کیمپ لگائے ہیں اور 2,52,229 بزرگ شہریوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔ مستفید ہونے والوں کی ریاست / مرکز کے لحاظ سے تعداد ضمیمہ میں دی گئی ہے۔

آر وی وائی کا مقصد ان تمام معاشی طور پر کمزور بزرگ شہریوں کو جسمانی طور پر معاون اور امدادی آلات فراہم کرنا ہے جو عمر سے متعلقہ معذوری کا شکار ہیں۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

*************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 8550



(Release ID: 1847545) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Manipuri