بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
قومی آبی گزرگاہ - 4 کی ترقی و فروغ
Posted On:
02 AUG 2022 2:28PM by PIB Delhi
وجئے واڑہ اور گلاگلی کے درمیان دریائے کرشنا کا توسیعی حصہ، اعلان کردہ قومی آبی گزرگاہ -4 کا حصہ ہے۔ اس سلسلے میں، ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی) نے آندھرا پردیش میں دریائے کرشنا پر وجے واڑہ سے مکتیالا کے درمیان درج ذیل ترقیاتی کام شروع کیے ہیں: -
1۔چار فلوٹنگ جیٹیوں یعنی گودیوں کی تعیناتی۔
2۔نیوی گیشنل مقصد کے لیے اسٹریچ میں ڈریجنگ۔
3۔ مکتیالا، ہریچندر پورم اور ابراہیم پٹنم میں تین آر او-آراو ٹرمینل کی تعمیر کے لیے زمین کے حصول کا عمل ریاستی حکومت کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔
تاہم، ساگر مالا اسکیم کے تحت اس سٹریٹ پر کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا ہے۔
منظور شدہ منصوبے کی لاگت کی مختص رقم 96.0 کروڑ روپے میں سے 30.6.2022 تک 54.08 کروڑ کا استعمال ہو چکا ہے۔
یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*********
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-8543
(Release ID: 1847542)