نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
تانیہ سچدیو، ہندوستانی خواتین ٹیم کا تابناک روشن ستارہ بن کر ابھریں؛ 44ویں شطرنج اولمپیاڈ میں فاتح
تانیہ سچدیو نے مملا پورم، چنئی میں، 44ویں شطرنج اولمپیاڈ میں خواتین زمرے کے چوتھے راؤنڈ کے میچ میں ہنگری کے خلاف کامیابی حاصل کی
Posted On:
02 AUG 2022 3:15PM by PIB Delhi
تانیہ سچدیو نے ایک اہم پوائنٹ حاصل کرنے کے لیے طویل اور مشکل جدوجہد کی کیونکہ ہندوستان نے پیر کو مملا پورم، چنئی میں 44ویں شطرنج اولمپیاڈ میں خواتین زمرے کے چوتھے راؤنڈ کے میچ میں ہنگری کے خلاف سنسنی خیز 2.5-1.5 سے شاندار جیت درج کی ہے۔
کونیرو ہمپی، درونولی ہریکا اور آر ویشالی کےاپنے اپنے مقابلے ڈرا کے ساتھ ختم ہونے کے بعد، سچدیو اس موقع پر شاندار طور پر ابھر کرآئیں۔ انہوں نے زوکا گال کو ہرا کر فیصلہ کن پوائنٹ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کے لیے میچ بھی جیت لیا۔
تمل ناڈو کے مملا پورم میں 44ویں شطرنج اولمپیاڈ میں راؤنڈ 4 کے میچ سے پہلے، ہندوستان کی خواتین ٹیم اے۔ (تصویر کریڈٹ: ایف آئی ڈی ای(
سچدیو نے میچ کے بعد کہا’’یہ ایک مشکل پوزیشن تھی اور مجھے معلوم تھا کہ ہمارے دونوں بورڈ ڈرا پر ختم ہو گئے تھے۔ ہمارا ایک مضبوط حریف تھا اور اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں مضبوط ٹیموں کے ساتھ کھیلنا ہے۔ لہذا، میرے خیال میں ہمیں مقابلے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ہم اگلے کھیل کے منتظر ہیں‘‘۔
ہندوستان کی خواتین کی اے ٹیم کے کوچ ابھیجیت کنٹے نے کہا کہ ’’ٹیمیں متوازن ہیں اور ایک وقت میں ایک راؤنڈ کھیلنا بہت اہم ہے۔ آج کے تمام کھیل اچھی طرح سے کھیلے گئے‘‘۔
تمل ناڈو کے ممالا پورم میں 44ویں شطرنج اولمپیاڈ میں راؤنڈ 4 کے میچ کے آغاز سے پہلے کھلے حصے میں انڈیا سی کے ممبر تصویر کھنچواتے ہوئے (فوٹو کریڈٹ: ایف آئی ڈی ای)
گیارہویں درجےکی ہندوستانی خواتین بی ٹیم نے بھی اسی طرح کے 2.5-1.5 اسکور کے ساتھ ایسٹونیا کو شکست دی۔ ونتیکا اگروال نے اپنی جیت کا رن بڑھاتے ہوئے ٹیم کے لیے وننگ پوائنٹ حاصل کیا جبکہ دیگر تین گیمز ڈرا پر ختم ہوئے۔
دریں اثناء چوتھے دن کے ایک بڑے اپ سیٹ میں، امریکہ کے سابق ورلڈ چیمپئن شپ چیلنجر فابیانو کاروانا کو ازبکستان کے نودیربیک عبدالستاروف نے شکست دےدی۔ 17 سالہ پروڈیوجی عبدالستاروف کی کوششوں کی مدد سے، ازبکستان نے اعلئ درجے کے ستاروں سے مالا مال امریکہ کو 2-2 سے ڈرا کر دیا۔
دوسرے اوپن زمرے کے چوتھے راؤنڈ کے میچوں میں، انڈیا بی نے اٹلی کے خلاف 3-1 سے فتح حاصل کی۔ گوکیش اور نہال سرین نے فتوحات اسکور کیں جبکہ آر پرگناندھا اور راونک سدھوانی کے میچ ڈرا رہے۔
گکیش نے ڈینیئل ووکاٹورو کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس نے اتوار کو میگنس کارلسن کے ساتھ میچ ڈرا کیا تھا۔ کوئنز گیمبٹ ڈکلائینڈ گیم میں، گکیش، حکمت عملی اپنا تے ہوئے اسٹروک کے ساتھ ایک پیادہ مارنے کی چالیں چلنے لگےاور 34 چالوں کے بعد پوائنٹ کو اپنی گرفت میں لےلیا جب اس کی ملکہ، روک اور بشپ نے اپنے مخالف بادشاہ کو گھیر لیا۔ دوسری طرف دوسری درجے کی انڈیا اے نے چاروں بورڈ الگ کرنے والے پوائنٹس کے ساتھ فرانس سے 2-2 سے ڈرا کیا جبکہ انڈیا سی کو اسپین سے 1.5-2.5 کے اسکور سے شکست ہوئی۔
*****
U.No.8540
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1847540)
Visitor Counter : 166