بجلی کی وزارت

قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے لیے، حکومت ہند کی جانب سے اہم مداخلت

Posted On: 02 AUG 2022 1:38PM by PIB Delhi

بجلی کی وزارت کی بجلی کی مرکزی اتھارٹی کی  جانب سے ایک مطالعہ کیا گیا ہے کہ جس کا مقصد 30-2029 کے لیے بہترین جنریشن کیپی سیٹی مکس کو پیش کرنا تھا، جس کے نتائج جنوری 2020 میں شائع کئے گئے تھے۔ اس مطالعے کے مطابق، قابل تجدید توانائی سے بجلی کی پیداوار کا تخمینہ سال 30-2029 تک توانائی کے ذرائع کو، بجلی کی مجموعی پیداوار کا 39 فیصد قرار دیا گیا تھا۔

وزیر اعظم کے سی او پی-26 کے اعلان کے مطابق حکومت نے ملک میں قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کئے ہیں تاکہ 2030 تک 500 گیگاواٹ غیر فوصل ایندھن کی صلاحیت کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔ ان اقدامات میں شامل ہیں:

  1. خودکار راستے کے تحت 100 فیصد تک ،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی اجازت دینا۔
  2. مورخہ 30 جون 2025 تک شروع کئے جانے والے منصوبوں کے لیے ، سولر اور ونڈ پاور کی بین ریاستی فروخت کے لیے  بین ریاستی ترسیلی نظام (آئی ایس ٹی ایس) چارجیز کی چھوٹ۔
  3. سال 2030 تک قابل تجدید خریداری کی ذمے داری (آر پی او) کے لیے تیز رفتار کا اعلان۔
  4. پلگ اینڈ پلے کی بنیاد پر آر ای ڈیولپرس کو، زمین اور ٹرانسمشن فراہم کرنے کے لیے، الٹرا میگا رینیویبل اینرجی پارک کا قیام۔
  5. پردھان منتری کسان سرکشا ایوم اتھان مہا ابھیان (پی ایم- کسم)، سولر روپ ٹاپ فیس II، 12000 میگاواٹ سی پی ایس یو اسکیم فیس II وغیرہ جیسی اسکیمیں۔
  6. نئی ترسیلی لائنیں بچھانا اور قابل تجدید بجلی کے اخراج کے لیے ، توانائی کوریڈور اسکیم کے تحت ، نئے ذیلی اسٹیشن کی گنجائش پیدا کرنا۔
  7. سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سہولت فراہم کرنے کی غرض سے ، پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیل کا قیام۔
  8. گرڈ سے منسلک سولر پی وی اور ونڈ پروجیکٹس سے بجلی کی خریداری کے لیے ، شرح پر مبنی مسابقتی بولی کے عمل کے لیے ، معیاری بولی کے رہنما خطوط۔
  9. حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں کہ لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) یا پیشگی ادائیگی ہونے پر ہی بجلی دے دی جائے گی تاکہ آر ای جنریٹروں کو تقسیم کرنے والے لائسنس دہندگان کے ذریعے، بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جاسکے۔

یہ معلومات بجلی اور نئی نیز قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج راجیہ میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

U.No.8539

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1847524) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Gujarati