کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 2021-22 میں   167080 کمپنیاں رجسٹر ڈ کی گئیں  جبکہ 2020-21 میں 155377 کمپنیاں درج کی گئی تھیں


مالی سال 2020-21 کے دوران 43050 محدود جوابدہی شراکت داریاں رجسٹرڈ کی گئیں اس کے مقابلے سابقہ سال میں 42187 محدود ذمہ داری شراکت داریاں رجسٹرڈ کی گئی تھیں

Posted On: 01 AUG 2022 8:12PM by PIB Delhi

کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ محدود ذمہ داری شراکت داری قانون 2008 اور کمپنیوں کے قانون 2013 کی شقوں کے مطابق کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت محدود ذمہ داری شراکت دای (ایل ایل پی ) اورکمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے  وزیر موصو ف نے کہا کہ مالی سال 2021-22 کے  دوران 167080 کمپنیاں رجسٹر ڈ کی گئیں  جبکہ 2020-21 میں 155377 کمپنیاں درج کی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ   مالی سال 2020-21 کے دوران 43050 محدود جوابدہی شراکت داریاں رجسٹرڈ کی گئیں اس کے مقابلے سابقہ سال میں 42187 محدود ذمہ داری شراکت داریاں رجسٹرڈ کی گئی تھیں۔

قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی کے بارے میں وزیر موصوف نے کہا کہ  کارپوریٹ امورکی وزارت کی طرف سے تشکیل دی گئی لاکمیٹی نے مارچ 2022 (چیپٹر 1 پیرا 2) سفارش کی ہے کہ قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی این ایف آر اے  پیشہ ور افراد یا دیگر کی بد سلوکی کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے اپنے موجودہ اختیارات کے علاوہ این ایف آر اے کے ضابطے 2018 کے تحت  این ایف آر اے  کو دیگر  خلاف ورزیوں کے خلاف مناسب کارروائی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے ۔  وزیر موصوف نے مزید کہا کہ یہ رپورٹ  کارپوریٹ امور کی وزارت کی ویب سائٹ   (www.mca.gov.in) پر  دستیاب ہے ۔

 

 

************

ش ح ۔ ح ا۔ ف ر

U. No.8511


(Release ID: 1847250) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Punjabi