ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

اسکل انڈیا اقدام کے تحت کھیلوں کی ترقی

Posted On: 01 AUG 2022 4:19PM by PIB Delhi

نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ مشن (این ایس ڈی ایم) کا آغاز 15 جولائی 2015 کو وزیر اعظم نے کیا تھا، جس کا مقصد کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں ملک بھر میں ہنر کی ترقی کی کوششوں کو لاگو کرنے اور اس کو بڑھانے کے لیے ایک مضبوط ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرنا ہے۔

اس کے تحت، ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (MSDE) اپنی اہم اسکیم پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (PMKVY) کو نافذ کر رہی ہے۔ پی ایم کے وی وائی کے تحت، کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں مہارت فراہم کی جاتی ہے۔ کھیلوں کے شعبے کے لیے جو کوالیفیکیشن پیک تیار کیے گئے ہیں وہ ہیں ابتدائی سالوں کے جسمانی سرگرمی کے سہولت کار، بنیادی سالوں کے جسمانی سرگرمی کے سہولت کار، کھیل مالشیا، فٹنس ٹرینر، کمیونٹی اسپورٹس کوچ، غیر مسلح سیلف ڈیفنس انسٹرکٹر، پرسنل فٹنس ٹرینر، گروپ فٹنس ٹرینر، فٹنس سینٹر ہیڈ، لائف گارڈ پول، لائف گارڈ اوپن واٹر، ایکواٹک ریسکیو ہیڈ، سوئمنگ انسٹرکٹر، بیچ کیپٹن اور پول مینٹیننس ورکر۔ 30.06.2022 تک، کھیلوں کے شعبے کے تحت پی ایم کے وی وائی کے تحت کل 91,007 امیدواروں کو تربیت دی گئی ہے۔

ایم ایسڈ ی ای نے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (NSDC) کے ذریعے 3 جولائی 2015 کو اسکل انڈیا اقدام کے تحت کھیلوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اسپورٹس، فیزیکل ایجوکیشن، فٹنس اینڈ لیزر اسکلز کونسل (SPEFL-SC) کی تشکیل کی۔ SPEFL-SC کا کلیدی مقصد ملک میں کھیلوں کے شعبے میں معیاری تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی کے لیے ایک مضبوط اور متحرک ایکو سسٹم بنانا ہے۔ دیگر باتوں کے علاوہ SPEFL-SC کا مقصد فنکشنل اور پیشہ ورانہ نقشہ سازی کرنا اور صنعت کا ایک کیٹلاگ تیار کرنا، شعبے میں پیشوں/ ملازمتوں کے کردار کو تیار کرنا، تربیت دہندگان، تشخیص کاروں کے لیے تشخیص اور سرٹیفیکیشن کے طریقہ کار تیار کرنا اور اسے نافذ کرنا ہے۔ یہ ایک جاری اور مسلسل عمل ہے۔ کھیلوں کے شعبے کے لیے ہنر کے فرق کا ابھی تک کوئی مطالعہ نہیں کیا گیا ہے۔

ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 8495



(Release ID: 1847196) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Marathi , Manipuri