وزارتِ تعلیم

علاقائی زبانوں میں تکنیکی کورسز

Posted On: 01 AUG 2022 5:59PM by PIB Delhi

قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے ساتھ موافقت میں، آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (AICTE) نے سال 2021-22 میں ہندوستانی زبانوں میں تکنیکی تعلیم کا آغاز کیا ہے۔ اے آئی سی ٹی ای نے 12 ہندوستانی زبانوں میں ”اے آئی سی ٹی ای تکنیکی کتب کی تخلیق اور ترجمہ“ بھی متعارف کرایا ہے جس کے نتیجے میں GER میں اضافہ، سیکھنے کے بہتر نتائج، اختراعات اور تحقیقی صلاحیتوں کو تقویت ملتی ہے۔ سال 2022-23 میں انجینئرنگ کے آٹھ (8) مضامین علاقائی زبانوں میں پیش کیے جا رہے ہیں۔

علاقائی زبان کے پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلبا کی مدد کے لیے، AICTE نے انڈکشن پروگرام متعارف کرایا ہے جو مواصلات کی مہارتیں فراہم کرتا ہے اور طلبا کو ادارے کی ثقافت سے واقف کرواتا ہے۔

طلبا کے روزگار کے امکانات کو مزید بڑھانے کے لیے، AICTE نے تکنیکی اداروں کے طلبا کے لیے اپنی انٹرنشپ پالیسی تیار کی ہے جس میں تمام یو جی/ ڈپلوما طلبا کے لیے انٹرنشپ لازمی ہے۔ نیز، تمام AICTE کے منظور شدہ ادارے اسکل ڈیولپمنٹ کورسز، طلبا کی ترقی کی سرگرمیاں جیسے کہ ریسرچ پارک، اسٹارٹ اپ سینٹر، انوویشن کلب، انٹرپرینیورشپ، انڈسٹری انسٹی ٹیوٹ سیل وغیرہ چلائیں گے۔ روزگار کو بڑھانے کے لیے حکومت کے ردعمل کے ایک حصے کے طور پر، AICTE طلبا کی ملازمت کی قابلیت کو بڑھانے کے لیے درج ذیل پروگراموں کو نافذ کر رہا ہے، جیسے کہ،

 

  1. نیشنل اسکل کوالیفکیشن فریم ورک (NSQF) کے تحت صنعت کاری ڈگری/ ڈپلوما پروگرام
  2. نیشنل ایمپلائیبلٹی انہانسمنٹ مشن (NEEM)
  • iii. ایمپلائبلٹی انہانسمنٹ ٹریننگ پروگرام (EETP)
  • iv. اے آئی سی ٹی ای کے منظور شدہ اداروں کی اضافی صلاحیت میں ITIs کا افتتاح
  1. دی اربن لرننگ انٹرنشپ پروگرام (TULIP)

 

وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 8498



(Release ID: 1847186) Visitor Counter : 94


Read this release in: English