محنت اور روزگار کی وزارت
غیر منظم ورکروں کے لیے صحت دیکھ بھال
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 AUG 2022 2:50PM by PIB Delhi
لیبر اور روزگار کی وزارت ، بیڑی / سنی/ لوہے، میگنیز، کروم / لائم اسٹون اور ڈولومائٹ / مائیکا کے کانکنی کے ورکروں اور ان کے خاندان کے افراد کو 285 ڈسپنسریوں اور 10 اسپتالوں کے ذریعے، صحت دیکھ بھال کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے، لیبر کی بہبود کی اسکیم (صحت) چلاتی ہے، جو کہ ملک بھر میں قائم ہیں۔ یہ اسکیم مہلک بیماریوں کے معاملے میں ، مستفیدین کو ،سرکاری تسلیم شدہ اسپتالوں کے تحت خصوصی علاج کروانے پر اخراجات کی باز ادائیگی بھی فراہم کرتی ہے۔ ان بیماریوں میں کینسر، تپ دق، قلب کی بیماریاں، گردے کا ٹرانسپلانٹیشن، ہرنیا، اپینڈکس کا آپریشن، السر گائینوکولوجیکل بیماریاں اور پرواسٹیٹ کی بیماریاں شامل ہیں۔
علاوہ ا زیں، آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی- پی ایم جے اے وائی)، 27 اسپیشلٹیز میں 1949 علاج کے طریقوں کے مطابق ثانوی اور خصوصی دیکھ بھال کی ہاسپٹیلائزیشن کے لیے ہر ایک اہل کنبے کو 5 لاکھ روپئے کا سالانہ صحت کور بھی فراہم کرتی ہے۔ یہ مکمل طور پر بنا کیش اور بنا دستاویز کی اسکیم ہے۔ اے بی-پی ایم جے اےوائی کے تحت مستفیدین خاندانوں کی شناخت، دیہی اور شہری علاقوں میں 6 محروم اور 11 پیشہ ور زمروں کی بنیاد پر، 2011 کے سماجی واقتصادی ذات کی مردم شماری (ایس ای سی سی) سے کی گئی ہے۔
ان ورکروں کے لیے جن کا احاطہ ملازمین کے ریاستی بیمہ قانون 1948 کی گنجائشوں کے تحت نہیں ہوتا، ان پر ملازمین کی معاوضے کا قانون 1923 کی گنجائشیں لاگو ہوتی ہیں جو کہ اس قانون کے جدول II (روزگار کا زمرہ) اور جدول III (پیشے سے متعلق بیماریاں) کے مطابق ہیں اور اس طرح کے ورکروں کے لیے معاوضے کا فیصلہ معاملے کے مطابق کیا جاتاہے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں لیبر اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No.8469
(ش ح - اع - ر ا)
(ریلیز آئی ڈی: 1847108)
وزیٹر کاؤنٹر : 170