ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل کلین ایئر پروگرام کے تحت مختص اور استعمال شدہ فنڈ

Posted On: 01 AUG 2022 2:47PM by PIB Delhi

نیشنل کلین ایئر پروگرام (این سی اے پی)، جسے جنوری 2019 میں ماحولیات جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (MoEF&CC) نے شروع کیا تھا، فضائی آلودگی کی روک تھام، کنٹرول اور تخفیف کرنے کے لیے ایک طویل مدتی، وقت پابند، قومی سطح کی حکمت عملی ہے۔ این سی اے پی کے تحت، ملک بھر میں 2024 تک ذرات کے ارتکاز میں 20 سے 30 فیصد کمی کے اہداف کو حاصل کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔

مالی سال 2019-20، 2020-21 اور 2021-22 کے لیے ریاست/  مرکز زیر انتظام علاقے اور شہر کے لحاظ سے مختص اور استعمال شدہ فنڈ کی تفصیلات ضمیمہ I میں منسلک ہیں۔

شہروں کو فنڈ جاری کیے جاتے ہیں تاکہ شہر کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جا سکے جس میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے اقدامات، مقامی اداروں کی صلاحیت کی تعمیر اور معلوماتی، تعلیمی اور مواصلاتی سرگرمیاں (IEC) شامل ہیں۔

سال 2019 سے این سی اے پی کے تحت شمال مشرقی خطے کی ریاستوں میں واقع غیر اکتسابی شہروں کے لیے مختص فنڈ کی تفصیلات ضمیمہ I میں ہیں۔

این سی اے پی کے تحت 132 شہروں نے سٹی ایکشن پلان جمع کرائے ہیں جنھیں منظور کر لیا گیا ہے۔ تمام شہروں کو NCAP فنڈنگ اور/ یا XVFC MPCCF ایئر کوالٹی پرفارمنس گرانٹ کے ذریعے فنڈ فراہم کیا گیا ہے۔

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 8474


(Release ID: 1847083) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Marathi , Manipuri , Telugu