الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

الیکٹرانکس  اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی  ویشنو نے نئی دلی میں  ‘‘ مائی گَو’’ کے چھ سال مکمل ہونے کے موقع  پر ایک تقریب کا افتتاح کیا


اس تقریب میں،  شرکت پر مبنی حکمرانی کے لئے دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم  کے سفر کا جشن  منایا گیا، جس میں تقریباََ 2.5 کروڑ شہریوں کا اندراج   ہوچکا ہے

وزیر موصوف نے  ‘‘ 2022 کے نوجوانوں  کے لئے ذمہ دار  اے آئی یعنی مصنوعات ذہانت ’’ کا بھی آغاز  کیا۔ یہ انٹیل انڈیا کے اشتراک کے ساتھ  الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی   -آئی ٹی  کی وزارت  کی

(این ای جی ڈی)  NeGD کی ایک پہل ہے

‘‘(دوہزار بائیس ) 2022 کے نوجوانوں  کے لئے ذمہ دار مصنوعی ذہانت اے آئی ’’  کا مقصداسکولی بچوں  میں  مصنوعی ذہانت  پر مرکو زصلاحیتیں  پیدا کرنا ہے

Posted On: 30 JUL 2022 6:35PM by PIB Delhi

وزیراعظم  جناب نریندر مودی  کے وژن جن بھاگیداری  کو آگے لے جاتے ہوئے  ، الیکٹرانکس   اور آئی ٹی کے وزیر جناب اشونی ویشنو  نے ‘‘ مائی گو’’ کے 8سال مکمل ہونے کے موقع پر نئی دلی میں 20 جولائی 2022 کو دن بھر طویل ایک تقریب  کا آغاز کیا۔اس تقریب میں  نیتی آیوگ   کے سی ای او  جناب  پرمیشور ن ائیر،  جی ٹوینٹی  شیرپا جناب امیتابھ کانت  اور صلاحیت سازی کمیشن   کے سکریٹری   جناب ہیمانگ   جانی   بھی دیگر اہم شخصیات کے ساتھ موجود تھے۔‘‘ مائی گو’’ کے ورچوئل بھارت کی فلم ساز اور پروڈیوسر بھارت مالا ، جوش ٹاکس کی ڈائریکٹر اور اور شریک بانی سپریا ، میک کین ورلڈ گروپ کے ایگزیکٹو   ڈائریکٹر اور کریٹیو  کے محکمے  کے بھارتی سربراہ جناب آشیش  چکرورتی  اور یوراسٹوری  ، مقامی زبانوں کے قومی سربراہ  گری راج  کِراڈو  سمیت  بھارت کی تخلیقی صنعت   کے ممتاز اور مقتدر  افراد  کو بھی مدعو کیا گیاتھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013BOM.jpg

مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو  نے ‘‘ 2022 کے نوجوانوں  کے لئے ذمہ دار  منصوعی  ذہانت  - اے آئی ’’ کا بھی آغاز کیا۔ نوجوانوں  کے لئے ذمہ دار اے آئی کی تخلیق  ، الیکٹرانکس   اور آئی ٹی  کی وزارت  کی قومی ای – حکمرانی   ڈویژن نے انٹیل انڈیا  کے اشتراک سے اور تعلیم کی وزارت کی معاونت  کے ساتھ کی ہے۔  یہ  پروگرام   پورے  بھارت کے آٹھویں تا بارہویں   جماعتوں  میں  زیر تعلیم سبھی اسکولی  طلباء کے لئے شروع  کیا گیا ہے  تاکہ اے آئی سے متعلق  ٹکنالوجی کی  زیادہ گہری سمجھ  پیدا ہو اور نوجوانوں   کی انسانوں   پر مرکوز  ڈیزائنر بننے کی حوصلہ افزائی  کی جاسکے ۔

‘‘ مائی گو’’ کے سی ای او   جناب ابھیشیک  سنگھ نے وہاں موجود  سبھی ممتاز شخصیات   کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے  معزز حاضرین   سے خطاب کیا  اور ‘‘ مائی گو’’ کے اثرات کے بارے میں  بات کی ۔انہوں نے کہا کہ مجھے ‘‘ مائی گو’’ کی ٹیم  پر بہت فخر ہے، جس نے اس بات کو یقینی بنانے کی غرض سے اپنی بہترین کوششیں کیں  کہ ہم سبھی کی شرکت والی حکمرانی کے ذریعہ شہریوں کی توقعات  کو پورا کرسکیں ۔ میں  اپنے اس سفر میں معاونت کے لئے  مائی گو کے اپنے سبھی ساتھیوں  ، متعلقہ فریقوں  ، شراکت داروں  اور ساجھیداروں   کا بھی انتہائی شکر گزارہوں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00224WY.jpg

اس  موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر جناب اشونی ویشنو  نے ‘‘ مائی گو’’ دوئم  کے بارے میں  اپنے خیالات  کا اظہار کیا اورکہا کہ ٹکنالوجی  کے ساتھ ساتھ ‘‘ مائی گو’’  جیسے  پلیٹ فارموں  کے استعمال کی بدولت   ، حکومت کے پروگراموں   اوراسکیموں    سے پورا فائدہ   حاصل کرنے اور بڑے  پیمانے  پر شہریوں   سے رابطہ  قائم کرنے میں سہولت   ملی ہے۔ میں مائی گو  کے 8سال مکمل ہونے پر   اپنی ٹیم کو مبارکباد  دیتا ہوں ۔ مائی گو  سے شہریوں   کو حکومت کے ساتھ  روابط   قائم کرنے  میں مدد ملی ہے۔ میں زیادہ  سے زیادہ شہریوں   سے اپیل کروں گا کہ  وہ  اپنے اپنے خیالات   ونظریات   سے آگاہ کریں ۔

حکومت  ہند  کا بھارت کے شہریو ں  کے ساتھ مربوط  ہونے  کا پلیٹ فارم ‘‘مائی گو ’’( مائی گوڈاٹ ان) کا آغاز  عزت مآب   وزیراعظم   جناب نریندر مودی    نے 26 جولائی  2014   کو کیا تھا۔جسے تین ستونوں- کرو، تبادلہ خیال کرو اور دوردور تک پھیلاؤ  اور نشر کرو پر تعمیر کیا گیا ہے۔اس کے بعد مائی گو شہریوں  کے لئے  ایک  واحد مقام  کے طور پر ابھرا ہے۔جس کے تحت وہ قوم کی تعمیر کے لئے اپنی منفرد صلاحیتوں کا تعاون کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ مائی گو نے محتلف النوع تحقیقی وسیلوں   اور ذرائع   جیسے ویڈیو ز ، پوڈ کاسٹ اور ڈیش بورڈ   وغیرہ   میں معلومات   کی بلا رکاوٹ   تشہیر  کے ذریعہ   مواصلاتی  خامی  کو دور کرنے  میں ایک اہم  کردار ادا کیا ہے۔

2.5 کروڑ رجسٹرڈ شہریوں   کے ساتھ  ، مائی گو  کے تبادلہ خیال ،اختراعی چنوتیوں   ، معلومات  عامہ  کے مقابلوں  ، تخلیقی   مقابلوں  ،عزائم اور انتخابا ت جیسی  مختلف پیش کش اوروسیلوں کے توسط سے تخلیقیت  اور تازہ ترین   ٹکنالوجی  کو موثر طریقے سے  یکجا کیا ہے۔  حکومت ہند کے بعض سب سے زیادہ   نمایاں  ‘‘ لوگو ز ’’ کو ، جن میں  آزادی کا امرت مہوتسو ، ڈجیٹل انڈیا، پی ایم جن دھن یوجنا اور سووچھ بھارت شامل ہیں،  مائی گو ساتھیوں  نے  ،  پلیٹ فارم پر مختلف مقابلوں کےذریعہ تخلیق کیا ہے۔  مائی گو کے ذریعہ  گزشتہ  8 سال میں   چلائی گئی سب سے نمایاں مہمات میں  سے  کچھ مہمات  میں   سیوا سمپرن ( اچھی حکمرانی کے 20 سال ) ، آزادی کا امرت مہوتسو ،   سب کا وکاس مہاکوئز  اور اگنی ویر شامل ہیں۔

مائی گو کے  تعداد کے لحاظ سے اثرات کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مائی گو نے  مختلف سیکشنوں   ،صفحات  یعنی پیج  اور مائیکرو سائٹس   پر مجموعی  طور پر  1.4  ارب  خیالات ونظریات   اکٹھا کئے ہیں ۔ 42 کروڑسے زیادہ  پیغامات کو  مائی گو  ہیلپ ڈیسک   اور  چیٹ بوٹ  کے  ذریعہ  9  کروڑ صارفین کوارسال کیا گیا ہے ۔ چار کروڑ سے زیادہ   آئی وی آر ایس   پیغامات   اور  3.8  لاکھ سے زیادہ خیالات ،  وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ریڈیو پروگرام  من کی بات کے لئے وصول کئے گئے ہیں۔  مائی گو ،  مختلف سوشل میڈیا  پلیٹ فارموں پر موجود ہے۔ جس کے  فیس  بک  پر 13  لاکھ سے زیادہ فالوورس   ہیں، انسٹاگرام  پر  21  لاکھ سے زیادہ  ،  یوٹیوب پر  6 لاکھ سے زیادہ  صارفین  ،  ٹویٹر پر  30 لاکھ فالوورس   اور شئیر چیٹ  ،  روپوسو ،  کو اور چنگاری  پر  لاکھوں فالوورس موجود ہیں۔

*************

 

 

ش ح۔ع م ۔رم

U-8455



(Release ID: 1846946) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Urdu , Hindi , Odia