ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای ایس زیڈ کے تحت بفر زون کی حد بندی

Posted On: 18 JUL 2022 5:30PM by PIB Delhi

معزز سپریم کورٹ نے 3 جون 2022 کے اپنے فیصلے کے ذریعے آئی اے نمبر 1000 میں رٹ پٹیشن (سول) نمبر 202 آف 1995 میں ہدایت کی ہے کہ ہر ایک محفوظ جنگل، جو کہ نیشنل پارک یا جنگلی حیات کی پناہ گاہ ہے، کا ایک ای ایس زیڈ(ایکو حساس زون) ہونا ضروری ہے۔ ایسے محفوظ جنگلات کی حد بندی سے کم از کم ایک کلومیٹر کی پیمائش کی گئی ہے جس میں 9 فروری 2011 کے رہنما خطوط میں ممنوع اور تجویز کردہ سرگرمیوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

معزز عدالت نے مزید ہدایت دی ہے کہ ای ایس زیڈ کی کم از کم چوڑائی کو بھاری عوامی مفاد میں کم کیا جا سکتا ہے لیکن اس مقصد کے لیے متعلقہ ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے سی ای سی اور ایم او ای ایف اینڈ سی سی سے رجوع کریں گے اور یہ دونوں ادارے اپنی اپنی رائے/سفارشات پیش کریں گے۔ اس بنیاد پر عدالت مناسب حکم جاری کرے گی۔

ماحولیات کے(تحفظ) قانون، 1986 کے تحت مطلع شدہ ای ایس زیڈ کے اندر، ایسی سرگرمیاں ہیں جو نوٹیفکیشن کے مطابق ممنوعہ، پروموٹڈ اور ریگولیٹڈ ہیں۔

ای ایس زیڈ کی نوٹیفکیشن کے لیے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق ،ریاستی حکومتوں سے موصول ہونے والی ای ایس زیڈ کو حتمی شکل دینے سے متعلق مسودہ تجاویز کی اشاعت سے قبل ، اس کی وزارت میں جانچ کی جاتی ہے۔ حتمی نوٹیفکیشن ، مسودہ نوٹیفکیشن کے بعد موصول ہونے والے دعوؤں اور اعتراضات کی جانچ کے بعد شائع کیا جاتا ہے۔

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت نے 6 ریاستوں یعنی گجرات، مہاراشٹر، مہاراشٹر، گوا ، کرناٹک، کیرالہ اور تمل ناڈو میں پھیلے ہوئے 56825 مربع کلو میٹر کے رقبے کے لیے، مغربی گھاٹ ماحولیاتی طور پر حساس  علاقہ قرار دیتے ہوئے 6 جولائی 2022 کو  مسودہ نوٹیفکیشن شائع کیا ہے۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.8357

(ش ح - اع - ر ا) 


(Release ID: 1846813) Visitor Counter : 92
Read this release in: English