ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سمندری کٹاؤ کا مقابلہ کرنا اور ہندوستان کے ساحلی علاقوں اور ساحلی برادریوں کا تحفظ

Posted On: 18 JUL 2022 5:34PM by PIB Delhi

حکومت، سمندری کٹاؤ سے نمٹنے اور ہندوستان کے ساحلی علاقوں اور ساحلی برادریوں کے تحفظ کے لیے فعال اقدامات کرنے کے تئیں پرعزم ہے۔اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات میں سے کچھ درج ذیل ہیں:

  1.  ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت ( ایم او ای ایف سی سی) نے ساحلی علاقوں، سمندری علاقوں کی حفاظت اور تحفظ اور ماہی گیروں اور دیگر مقامی برادریوں کی روزی روٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے مقصد سے ساحلی ریگولیشن زون نوٹیفکیشن، 2019 کو نوٹیفائی کیا ہے۔ سی آر زیڈ نوٹیفکیشن، 2019 کے مطابق، بعض ساحلی علاقوں کو ساحلی ریگولیشن زون قرار دیا گیا تھا، جہاں صنعتوں کا قیام اور صنعتوں کی توسیع ممنوعہ سرگرمیاں ہیں اور مذکورہ نوٹیفکیشن کی دفعات کے مطابق، دیگر ترقیاتی سرگرمیوں/منصوبوں کو ریگولیٹ کیا گیا/اجازت دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں ساحلی علاقوں کے مختلف زمروں کے ساتھ ’نو ڈیولپمنٹ زونز‘ (این ڈی زیڈ) کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ ہندوستان کی ساحلی پٹی کو نا جائز قبضہ، کٹاؤ اور بڑھوتری سے بچایا جا سکے۔
  2.  ایم او ای ایف سی سی نے، ملک کے مکمل ساحل کے لیے، خطرے کی لائین کی وضاحت کی ہے۔ خطرے کی لائین، ساحل کی تبدیلیوں کی نشاندہی کرتی ہے، جس میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سطح سمندر میں اضافہ ہونا بھی شامل ہے۔ اس لائن کو ساحلی ریاستوں میں ایجنسیوں کے ذریعہ قدرتی آفات کے انتظامیہ کے ایک ٹول کے طور پر استعمال کرنا ہے جس میں موافقت اور تخفیف کے اقدامات کی منصوبہ بندی شامل ہے۔ ایم او ای ایف سی سی کے ذریعہ منظور شدہ ساحلی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نئے ساحلی زون انتظامیہ کے منصوبوں میں خطرے کی لائین کی خصوصیات شامل ہیں۔
  3.  تمام ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے رہنما خطوط کے ساتھ، ساحلی تحفظ کے لیے، ایک قومی حکمت عملی ایم او ای ایف سی سی کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔
  4. سمندری کٹاؤ کو روکنے کی اسکیموںسمیت،جل شکتی کی وزارت کی فلڈ منیجمنٹ  اسکیم کی، ریاستی حکومتیں اپنے وسائل سے ریاستوں کی ترجیحات کے مطابق، منصوبہ بندی کرتی ہیں اور اس پر عمل درآمد کرتی ہیں۔ مرکزی حکومت ریاستوں کو مدد فراہم کرتی ہے جو نوعیت کے اعتبار سےتکنیکی، مشاورتی، عمل انگیز اور پروموشنل ہوتی ہے۔
  5.  ساحلی تحفظ کے اقدامات کے سلسلے میں ساحلی عمل پر اعدادوشمار اکٹھا کرنے کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے، مرکزی شعبہ پلان اسکیم ’’آبی وسائل کے معلوماتی نظام کی ترقی‘‘ کے تحت، ایک نیا جزو ’’ساحلی انتظامیہ کا معلوماتی نظام (سی ایم آئی ایس)‘‘ شروع کیا گیا تھا۔ سی ایم آئی ایس اعدادوشمار اکٹھا کرنے کی ایک سرگرمی ہے جو ساحل کے قریب اعدادوشمار اکٹھا کرنے کے لیے کی جاتی ہے، جس کا استعمال، خطرے سے دوچار ساحلی علاقوں میں سائٹ کے مخصوص ساحلی تحفظ کے ڈھانچے کی منصوبہ بندی، ڈیزائن کرنے، تعمیر اور دیکھ بھال میں کیا جا سکتا ہے۔ ریاست کیرالہ، تمل ناڈو اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں سے ہر ایک میں تین تین مقامات کا قیام مکمل ہو چکا ہے۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اورآب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.8355 

(ش ح - اع - ر ا) 


(Release ID: 1846807)
Read this release in: English