نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دولت مشترکہ کھیل 2022: ہندوستانی ویٹ لفٹر سنکیت سرگر نے چاندی کا تمغہ اور پی گروراجا نے کانسی کا تمغہ جیتا

Posted On: 30 JUL 2022 9:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 30 جولائی

اہم جھلکیاں:

  • صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سنکیت سرگر اور پی گروراجا کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی
  • سنکیت کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا ، ہندوستان کو واقعی آپ پر فخر ہے۔

ہندوستان کے سنکیت سرگر نے2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں مردوں کی 55 کلوگرام ویٹ لفٹنگ  مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت کر ہندوستان کی جیت کا آغاز کیا ۔ دوسری طرف، پی گروراجا نے مردوں کے 61 کلوگرام زمرے میں کانسہ  کا تمغہ جیتا۔ صدر  جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، مرکزی وزیر کھیل جناب انوراگ ٹھاکر اور ملک کے کونے کونے سے ہندوستانیوں نے سنکیت سرگر اور پی گروراجا کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017Q7Y.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UI2I.jpg

صدرجمہوریہ  نے سنکیت سرگر کو ان کی کارکردگی کے لئے مبارکباد دی اور ٹویٹ کیا، ’’آپ کی مسلسل کاوشوں نے آپ کو کامیابی اور ہندوستان کی عزت افزائی کی ہے۔ اسی کے ساتھ ہندوستان نے اپنے تمغے  جیتنے کا آغاز کیا ہے، اس موقع پر میری نیک خواہشات۔‘‘

پی گروراجہ کی جیت پر صدرجمہوریہ  نے ٹویٹ کیا، ’’پی گروراجا کو دولت مشترکہ کھیلوں کے ویٹ لفٹنگ زمرے  میں کانسہ  کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ آپ نےدولت مشترکہ کھیلوں میں ایک بار پھر ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اس طرح کے مزید حوصلہ افزا کارناموں کے لیے میری نیک خواہشات۔‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویٹ لفٹر سنکیت سرگر کو چاندی کا تمغہ جیتنے اور ویٹ لفٹر پی گروراجا کو دولت مشترکہ کھیل 2022 میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا ’’سنکیت سرگر کی غیر معمولی کوشش! ان کا باوقار چاندی کا تمغہ جیتنا دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان کے لیے ایک شاندار آغاز ہے۔ انہیں مبارکباد اور مستقبل کی تمام کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔‘‘

ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا، ’’پی گروراجا کے کارنامے سے بہت خوشی ہوئی! دولت مشترکہ کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے انہیں مبارکباد۔ انہوں  نے زبردست لچک اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ میں ان کے کھیل کے سفر میں مزید حصولیابیوں کی تمنا کرتا ہوں۔‘‘

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے بھی سنکیت سرگر اور پی گروراجاکو ان کی غیر معمولی کارکردگی کے لیے مبارکباد دی۔ سنکیت ساگر کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکر نے ٹویٹ کیا، ’’سنکیت سرگر نے دولت مشترکہ کھیل 2022 میں مردوں کے 55 کلوگرام ویٹ لفٹنگ زمرے میں چاندی (248 کلوگرام)جیتنے  کے ساتھ ہندوستان کے تمغہ  جیتنے کا آغاز کیا ۔ ذرا سی چوک  سے سونے کا تمغہ چھوٹ گیا، لیکن ہندوستان کو واقعی آپ پر فخر ہے۔ مبارک ہو سنکیت!‘‘

پی گروراجا کو جناب ٹھاکرنے مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا، "مردوں کی 61 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے  میں کانسہ کے ساتھ، پی گروراجا نےدولت مشترکہ کھیل 2022 میں مزید اعزاز اپنے گھر لے  کر آئیں۔ جس طرح انہوں نے کلین اینڈ جرک راؤنڈ میں واپسی کی وہ قابل تعریف ہے۔ پی گروراجاکو مسلسل دوسرے دولت مشترکہ کھیلوں کےتمغے کے لیے مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔ ‘‘

سنکیت نے 2013 میں ویٹ لفٹنگ شروع کی۔ وہ ایک کسان کے بیٹے ہیں،  ویٹ لفٹنگ کا شوق ان کے خاندان میں ہے اور ان  کی بہن بھی ویٹ لفٹنگ میں ہے۔

گروراجا نے سال 2010 میں اپنے کالج کے دنوں میں ویٹ لفٹنگ شروع کی تھی۔ سال 2015 میں، انہوں نے ایئر فورس میں شمولیت اختیار کی۔ وہ 2016 میں انڈین نیشنل کیمپ میں شامل ہوئے تھے۔

سنکیت سرگر کے پس منظر کی تفصیلات کے لیے کلک کریں

پی گروراجا کے پس منظر کی تفصیلات کے لیے کلک کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

8433


(Release ID: 1846744) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Marathi , Hindi