صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ملک میں زچہ  اور بچہ  کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات


’حمل اور بچے کی پیدائش میں دیکھ بھال‘ آیوشمان بھارت کی ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹرز (اے بی –ایچ ڈبلیوسی) اسکیم کے تحت جامع بنیادی حفظان صحت کی  فراہمی  کے لیے 12 پیکجوں کے اجزا میں سے ایک ہے

Posted On: 29 JUL 2022 4:36PM by PIB Delhi

قومی صحت  مشن (این ایچ ایم) کے تحت ضرورتوں کی بنیاد پر  ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کے مطابق پروگرام کے نفاذ کے منصوبوں (پی آئی پیز) کی شکل میں ، بشمول زچہ  اور بچہ کی صحت اور ریاستی مخصوص اختراعات ،ریاستوں کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کی جاتی ہے  اورریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو  ریکارڈ آف پروسیڈنگز (آراوپی) کے طور پر منظوری  دی جاتی ہے۔

مزید برآں، ’حمل اور بچے کی پیدائش میں دیکھ بھال‘ آیوشمان بھارت کی ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹرز (اے بی –ایچ ڈبلیوسی) اسکیم کے تحت جامع بنیادی حفظان صحت کی  فراہمی  کے لیے 12 پیکجوں کے اجزا میں سے ایک ہے  اور اس میں شامل ہیں :

•    حمل کی جلد  تشخیص اور رجسٹریشن  اور شناختی نمبر اور زچہ  اور بچہ  کے لیے  تحفظ کارڈ جاری کرنا

•    زیادہ خطرے والے  حمل کی  چار قبل از پیدائش کی دیکھ بھال کی جانچ کو یقینی بنانا جن میں  ہائپر ٹنشن ، جسٹیشنل ذیابیطس، خون کی کمی ، ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس بی،  ہائپ- یا ہائپر-تھائیرائڈزم کے لیے  تھائرائڈ پروفائل،سیفیلس وغیرہ کی جانچ ۔

•    شدید خطرے والے حمل کے کیسز کا ریفیرل  اور فالواپ  ۔

•    حمل کے دوران دیکھ بھال کے بارے میں مشاورت بشمول غذائی ضروریات کے بارے میں معلومات۔

•    ادارے میں ولادت  کی سہولت اور پیدائش کی منصوبہ بندی میں معاونت

حکومت نے حاملہ خواتین کے چیک اپ اور جانچ  کی سہولت کے لیے کئی اسکیمیں/ پروگرام بنائے ہیں، جو درج ذیل ہیں:

•    سرکشت ماترتواآسواسن (ایس یوایم اے این  ) یہ اسکیم ماں اور نوزائدہ بچے کی تما م اموات جنھیں روکا جاسکتاہے ،کےخاتمے کےلیےسرکاری صحت کی سہولیات میں آنے والی ہر عورت اور نوزائدہ بچے کےلیے مفت اور خدمات کی فراہمی سے انکار کو قطعی برداشت نہ کرنے  کےلیے یقینی ،باوقار ،احترام کے ساتھ اور معیاری حفظان صحت کی سہولیات  فراہم کرتی ہے۔

•    پردھان منتری سرکشت  ماترتوا ابھیان (پی ایم ایس ایم اے) حاملہ خواتین کو ایک مقررہ دن یعنی  ہر ماہ  کی 9 تاریخ کو ایک ماہر/میڈیکل آفیسر کے ذریعہ مفت اور معیاری قبل از پیدائش چیک اپ کی سہولیات  فراہم کرتی ہے ۔

•    ماہانہ ولیج ہیلتھ، سینی ٹیشن اینڈ نیوٹریشن ڈے (وی ایچ ایس این ڈی) آنگن واڑی مراکز میں آئی سی ڈی ایس  کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ غذائیت سمیت زچہ  اور بچہ  کی دیکھ بھال کی فراہمی کے لیے ایک آؤٹ ریچ سرگرمی ہے۔

•    ایم سی پی کارڈ اور محفوظ زچگی کتابچہ حاملہ خواتین کو خوراک، آرام، حمل کے خطرے کی علامات، فائدہ کی اسکیموں اور ادارہ میں  پیدائش کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے تقسیم کیا جاتا ہے۔

•    تولیدی  عمل اور بچہ کی صحت سے متعلق (آرسی ایچ) پورٹل حاملہ خواتین اور نوزائیدہ کے لیے نام پر مبنی ویب سے چلنے والا ٹریکنگ سسٹم ہے تاکہ ان کے لیے کسی رکاوٹ کے بغیر مکمل  خدمات بشمول قبل از پیدائش کی دیکھ بھال، ادارے میں پیدائش  اور بعد از پیدائش کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا سکے۔

•    آؤٹ ریچ کیمپوں کا انتظام خاص طور پر قبائلی اور دشوار گزار  علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کا استعمال زچہ و بچہ کی صحت کی خدمات، کمیونٹی کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ خطرے والے حمل کے بارے میں بیداری  بڑھانے کے لیے کیا جاتا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی  مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 8386)



(Release ID: 1846410) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Telugu