وزارت دفاع

وزیر دفاع نے سابق فوجیوں کے یتیم بچوں کے لئے مالی امداد میں اضافہ کرکے 3000 روپئے ماہانہ کرنے کو منظوری دی

Posted On: 29 JUL 2022 6:53PM by PIB Delhi

سبھی شہریوں کے لئے با وقار زندگی اور رہن سہن میں آسانی کی حکومت کی پالیسی اور  مسلح افواج کے تئیں انسانی ہمدردی  کے  اظہار میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے سابق فوجیوں کے یتیم بچوں کے لئے مالی امداد کو  1000 روپئے ماہانہ سے بڑھا کر  3000 روپئے ماہانہ کرنے کو منظوری دی ہے ۔  اس سے یتیم بچے  عزت و وقار کے ساتھ ایک بہتر زندگی  گزار سکیں گے ۔  

کیندریہ سینک بورڈ ( کے ایس بی ) یہ اسکیم چلاتا ہے ، جس کے لئے رکشا منتری ایکس سروس مین ویلفیئر فنڈ ( آر ایم ای ڈبلیو ایف ) کی طرف سے فنڈ فراہم کیا جاتا ہے ۔ یہ مسلح افواج کے  فلیگ ڈے فنڈ  کا ذیلی فنڈ ہے ۔ موجودہ اسکیم   ، اُن یتیم بچوں کے لئے ہے  ، جو کسی بھی سابق فوجی کے جائز اولاد ہوں  اور  لڑکوں کے معاملے میں   عمر 21 سال  سے کم ہو یا غیر شادی شدہ لڑکی ہو  ۔ اس اسکیم کے تحت  فوائد حاصل کرنے کے لئے درخواستیں  متعلقہ ضلع سینک بورڈ ( زیڈ ایس بی ) کی طرف سے بھیجی جائیں گی ۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   )

U. No. 8398



(Release ID: 1846408) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi