قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے لیے خصوصی عدالتیں

Posted On: 29 JUL 2022 3:27PM by PIB Delhi

قانون و انصاف کے وزیر، جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

حکومت نے عصمت دری اور  جنسی جرائم سے بچوں کی حفاظت (پوکسو) کے قانون سے متعلق مقدمات کی جلد سماعت اور نمٹارہ  کے لیے 1023 فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی خاطر اکتوبر 2019 سے مرکزی امداد یافتہ ایک اسکیم شروع کی تھی۔ یہ اسکیم 31 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ ہونی ہے۔ 30.06.2022 تک ملک کی 28 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کل 728 ایف ٹی ایس سی بشمول 408 خصوصی پوکسو عدالتوں کو فعال بنا دیا گیا ہے۔

محکمہ انصاف (ڈی او جی) اور نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (نالسا) خواتین اور بچوں کو قانونی امداد کے بارے میں قانونی بیداری پیدا کرنے کے لیے اجتماعی طور پر مختلف پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ محکمہ انصاف نے، اختراعی حل کی ترتیب اور انصاف تک  مکمل رسائی (دشا) اسکیم کے ذریعے خواتین اور بچوں سمیت معاشرے کے محروم طبقوں کے لیے کل ہند قانونی خواندگی اور قانونی بیداری کا پروگرام (ایل ایل ایل اے پی) نافذ کر رہا ہے۔ مزید برآں،  نالسا نے لیگل سروسز اتھارٹیز ایکٹ، 1987 کے تحت 10 اسکیمیں تیار کی ہیں، تاکہ  اس قانون کے التزامات کے تحت قانونی خدمات دستیاب کرائی جا سکیں اور  اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ معاشی یا کسی اور معذوری کے سبب کسی بھی شہری کو انصاف حاصل کرنے  کے مواقع سے منع نہ کیا جا سکے۔ ریاستی لیگل سروسز اتھارٹیز اہل افراد کو مفت قانونی خدمات کی دستیابی کے بارے میں بتانے کے لیے قانونی بیداری پروگرام منعقد کرتی رہی ہے۔ لیگل سروسز اتھارٹیز لوگوں کو متعدد قوانین اور سرکاری اسکیموں کے تحت انہیں حاصل حقوق اور استحقاق سے بیدار کرنے کے لیے بھی پروگرام منعقد کرتی رہتی ہیں۔  گزشتہ مالی سال اور موجودہ مالی سال کے دوران منعقد کیے جانے والے قانونی خواندگی/بیداری کے پروگراموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

سال

2021-22

23-2022 (جون، 22 تک)

منعقدہ پروگراموں کی تعداد

1134086

92288

شرکت کرنے والے افراد کی تعداد

58,41,26,827

55,58,053

 

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 8377


(Release ID: 1846358) Visitor Counter : 120
Read this release in: English , Bengali