صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں غذائی جانچ کی تجربہ گاہوں پر پیش رفت


غذائی تحفظ اور معیارات سے متعلق اتھارٹی (ایف ایس ایس اے آئی)نے مجموعی طورپر 224غذائی جانچ  تجربہ گاہوں کو منظوری دی ہے

نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ٹیسٹنگ اینڈ کیلیبریشن لیبارٹریز (این اے بی ایل) کی مصدقہ حوالہ جاتی مواد، استعمال لائق اشیاء اور معاہدہ جاتی افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ریاستوں کومالی مدددی جاتی ہے

Posted On: 29 JUL 2022 4:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی:29؍جولائی2022:

صحت و خاندانی بہبود کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی کہ غذائی تحفظ اور معیار سے متعلق ہندوستانی اتھارٹی(ایف ایس ایس اے آئی)نے مطلع کیا ہے کہ اُس نے 224غذائی جانچ تجربہ گاہوں (53ریاستی سرکاری کی تجربہ گاہیں، 145نجی تجربہ گاہیں اور ابتدائی جانچ کے لئے 26دیگر سرکاری تجربہ گاہوں اور ریفرل غذائی نمونوں کی جانچ کے لئے 20تجربہ گاہوں سمیت)کو منظوری ؍نوٹیفائی کیا ہے۔

ایف ایس ایس اے آئی بنیادی غذائی جانچ تجربہ گاہوں کو قائم نہیں کرتا ہے، لیکن رضاکارانہ ایپلی کیشن کی بنیاد پر تجربہ گاہوں کو منظوری دیتا ہے اور نوٹیفائی کرتاہے۔اس کے علاوہ ایف ایس ایس اے آئی موبائل غذائی جانچ تجربہ گاہوں(ایس او ایف ٹی ای ایل)کے التزامات سمیت ملک میں غذائی جانچ نظام کو مضبوط کرنے کے نام سے ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم لاگو کررہا ہے، جس کے تحت ریاستی غذائی جانچ تجربہ گاہوں (ایس ایف ٹی ایل)کو بنیادی تجربہ گاہ آلات کے ساتھ تجربہ گاہ قائم کرنے کے لئے فنڈ مہیا کرایا جاتا ہے۔ اس میں اعلیٰ نوعیت کے آلات کا قیام اور مائیکرو نینو سائنس لیباریٹری کا قیام بھی شامل ہے۔

نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ٹیسٹنگ اینڈ کیلیبریشن لیبارٹریز (این اے بی ایل) کی مصدقہ حوالہ جاتی مواد، استعمال لائق اشیاء اور معاہدہ جاتی افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ریاستوں کومالی مدددی جاتی ہے۔ دوردراز کے علاقوں میں بھی بنیادی جانچ سہولتوں کی رسائی بڑھانے کے لئے ایف ایس ایس اے آئی نے 254موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کو منظوری دی ہے، جنہیں فوڈ سیفٹی آن وہیلز (ایف ایس ڈبلیو )کہا جاتا ہے۔ غذا پروسیسنگ صنعت کی وزارت نے مطلع کیا ہے کہ 2019ء سے اب تک مکمل کی گئی کل غذائی جانچ لیباریٹریاں (ایف ٹی ایل)پروجیکٹ 41ہے اور ہر ایف ٹی ایل پروجیکٹ میں اوسطاً 37افراد کو شامل کیا گیا ہے۔چنانچہ 2019ء کے بعد سے اس شعبے میں مجموعی طورپر راست اور بالواسطہ طورپر 1517لوگوں کو روزگار مہیا کرایا گیا ہے۔فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کی وزارت کے ذریعے غذا جانچ تجربہ گاہوں کو اب تک بالترتیب 20-2019ء میں 25.96کروڑ روپے، 21-2020ء میں 23.32کروڑ روپے اور 22-2021ء میں 34.43کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے۔مزید برآں جینٹکلی موڈیفائیڈ غذائی اشیا ء کے لئے بھی ایک مسودہ ضابطہ نوٹیفائی کیا جاچکا ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 8383)


(Release ID: 1846348) Visitor Counter : 129
Read this release in: English , Telugu