خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بچوں کے لیے پی ایم کیئرزاسکیم

Posted On: 29 JUL 2022 2:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نے بچوں کی مدد کے لیے پی ایم کیئرز فار چلڈرن اسکیم کا اعلان کیا ہے جوکووڈ-19وبائی امراض کی وجہ سے دونوں والدین یا زندہ بچ جانے والے والدین یا قانونی سرپرست یا گود لینے والے والدین کھو چکے ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد پائیدار طریقے سے بچوں کی مستقل نگہداشت اور تحفظ کو یقینی بنانا اور صحت بیمہ کے ذریعے ان کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا، تعلیم کے ذریعے انہیں بااختیار بنانا اور 23 سال کی عمر تک مالی مدد سے انہیں خود کفیل ہونے  کے وجود کےاحساس سے لیس کرنا ہے۔ اسکیم ایک آن لائن پورٹل یعنی pmcaresforchildren.in کے ذریعے قابل رسائی ہے۔

ہر ایک شناخت شدہ بچے کے اکاؤنٹ میں ایک کلکولیٹڈ رقم اس طرح جمع کی گئی ہے کہ 18 سال کی عمر کو پہنچنے پر ہر بچے کا کارپس 10 لاکھ روپے بن جاتا ہے۔10 لاکھ روپے کے کارپس کو پوسٹ آفس کی ماہانہ آمدنی  اسکیم میں لگا کر، بچے، 18 سے 23 سال کی عمر کے درمیان ماہانہ وظیفہ حاصل کرنے کے حقدار ہیں۔ انہیں 23 سال کی عمر کا ہونے  پر 10 لاکھ روپے کی رقم ملے گی۔ رشتہ داروں کے ساتھ رہنے والے بچے مشن وتسالیہ اسکیم کے تحت 4000روپے ماہانہ وصول کر رہے ہیں۔ اسکیم کے تحت، قریبی کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن/ کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ یا پرائیویٹ اسکولوں میں داخلے کا انتظام کیا گیا ہے۔مزید برآں، اوّل کلاس سے بارہویں کلاس تک کے تمام اسکول جانے والے بچوں کو 20000 روپئے کی اسکیم فراہم کی جاتی ہے۔ بچوں کو ہندوستان میں پیشے وارانہ کورسوں / اعلیٰ تعلیم کے لیے، تعلیمی قرض حاصل کرنے میں بھی مدد فراہم کی جاتی ہے جس کے لیے سود ، پی ایم کیرس فنڈ برداشت کرے گا۔ تمام بچوں کو آیوشمان بھارت  پردھان منتری- جن آروگیہ یوجنا (اے بی- پی ایم- جے اے وائی) کے تحت 5 لاکھ روپئے مالیت کے صحت بیمہ کور کے ساتھ اندراج کیا گیا ہے۔ 23 سال کی عمر تک صحت بیمے کی کوریج فراہم کی جائے گی۔

بچے، ’طلبا ءکے لیے  سوناتھ ا سکالر شپ اسکیم‘ کے فوائد بھی حاصل کرتے ہیں، جسے اے آئی سی ٹی ای کے منظور شدہ اداروں اور کورسوں میں مزید پڑھائی کرنے کے لیے تکنیکی تعلیم کی کل ہند کونسل (اے آئی سی ٹی ای) کے ذریعے نافذ کیا جارہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت  ہر طالب علم کو مطالعے کے لیے 50000 روپئے سالانہ فراہم کئے جاتے ہیں (یعنی پہلے سال میں داخل ہونے والے ڈگری کے طلباء کے لیے زیادہ سے زیادہ چار سال اور ڈپلومہ کے طلباء کے لیے زیادہ سے زیادہ تین سال)، جو کالج کی فیس کی ادائیگی کے لیے  یکمشت رقم کے طور پر کمپیوٹر، اسٹیشنری، کتابیں،آلات وسامان، سافٹ ویئر وغیرہ کی خریداری کے لیے ہوتے ہیں۔

ان بچوں کا احاطہ ، اے آئی سی ٹی ای پہل  ’’اے آئی سی ٹی ای کے کوشل آگمن ٹیشن اور تشکیل نو کے مشن‘‘ (کرما) کی پہل کے تحت، ملک میں اے آئی سی ٹی ای کی منظور شدہ تمام اداروں کے لیے ملازمتوں میں ہنرمند افرادی قوت کی کمی اور اس وقت جو ملازمت میں ہیں ان کی مہارت کی کمی کی سطح کے دوہرے چیلنج پر قابو پانے کے لیےبھی کیا جاتا ہے۔

بچوں کے لیے پی ایم کیئرز اسکیم کے تحت راجستھان اور آسام کی ریاستوں میں بالترتیب 206 اور 55 اہل بچوں کو 16.84 کروڑ روپے اور 4.44 کروڑ روپے کی رقم منتقل کی گئی ہے۔

بچوں کے لیے پی ایم کیئرز اسکیم کے تحت بچوں کو خود کفالت، خود اعتمادی اور حوصلہ افزائی کے لیے مدد دی گئی ہے۔ یہ اسکیم ملک بھر میں لاگو کی جاتی ہے اور ان کی جامع دیکھ بھال اور تحفظ اور معاشی آزادی کے لیے فوائد فراہم کرتی ہے۔

یہ معلومات خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب  میں فراہم کیں۔

*****

U.No.8367


(Release ID: 1846335) Visitor Counter : 193


Read this release in: English , Tamil , Telugu