کامرس اور صنعت کی وزارتہ

لاجسٹک ڈیٹا بینک پروجیکٹ کے تحت 50 ملین ایگزم(ای ایکس آئی ایم) کنٹینروں کوسنبھالا گیا


جناب پیوش گوئل نے این ایل ڈی ایس ایل ٹیم کو 50ملین ایگزم کنٹینروں کو ٹریک اور ٹریس کرنے کا سنگ میل حاصل کرنے پر مبارکباد دی

Posted On: 29 JUL 2022 3:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی:29؍جولائی2022:

این ایل ڈی ایس ایل-این آئی سی ڈی سی لاجسٹکس  ڈاٹا بینک کے ایل ڈی بی پروجیکٹ میں 6سال قبل اپنے قیام کے بعد سے 50ملین ایگزم کنٹینروں کو سنبھالنے کا سنگ میل حاصل کیا ہے۔

کامرس و صنعت ، صارفین امور ، غذا، عوامی تقسیم نظام، ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے اس   سنگ میل کو حاصل کرنے پر این ایل ڈی ایس ایل کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

این ایل ڈی ایس ایل کے صدر جناب امرت لال مینا نے کہا کہ این ایل ڈی ایس ایل کا ایل ڈی بی پروجیکٹ ’آتم نر بھر بھارت‘اور ’میک اِن انڈیا‘پہل کے مقاصد کے عین مطابق ہندوستان میں لاجسٹک ترقی کی شناخت بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

ایل ڈی بی کا تصور دہلی-ممبئی صنعتی راہ داری پروجیکٹ کے منصوبے کے ابتدائی مرحلوں کے دوران ہندوستان اور جاپان کے درمیان اسمارٹ کمیونٹی پروجیکٹوں میں سے ایک کی شکل میں کیا گیا تھا۔ ایل ڈی بی ہندوستان کے ایگزم (ای ایکس آئی ایم)کنٹینر والیوم کا 100 فیصد سنبھالتا ہے۔ یہ ہندوستان میں ایگزم کنٹینر موومنٹ کی ریئل ٹائم ٹریکنگ فراہم کرنے کے لئے انٹرنیٹ آف تھنگس (آئی او ٹی)، بِگ ڈاٹا اور کلاؤڈ پر مبنی حل کے توسط سے آر ایف آئی ڈی تکنیک کا استعمال کرتا ہے۔

ایل ڈی بی سسٹم نے عالمی بینک کے بینچ مارکنگ ٹول یعنی لاجسٹکس پرفارمنس انڈیک (ایل پی آئی)ایز آف ڈوئنگ بزنس(ای او ڈی بی)میں ہندوستان کی رینک میں بہتری لانے میں تعاون دیا ہے، تاکہ ممالک کو تجارتی لاجسٹکس میں چیلنجز اور مواقع کی شناخت کرنے میں مدد مل سکے۔ ایل ڈی بی نے رسد کی اہم اِکائیوں میں بہتری پیدا کی ہے، جس میں کسٹم ڈیوٹی کارکردگی ، بنیادی ڈھانچے کا معیار، رسد خدمات کا معیار، مال کی ٹریکنگ اور ٹریسنگ، شپ منٹ کے وقت میں بہتری اور سرحد سے باہر کاروبار(ٹی اے بی)شامل ہیں، جو خاص طورپر سرحد پار کاروبار کے لئے انتہائی ضروری پیرامیٹر ہے۔

موجودہ وقت میں ایل ڈی بی پین اِنڈیا کوریج کا دائرہ 17بندرگاہوں(27پورٹ ٹرمینل سمیت)(پورٹ آئی ٹی سسٹم)، 170سی ایف ایسی اور آئی سی ڈی (آر ایف آئی ڈی بنیادی ڈھانچہ)، 60 ٹول پلازہ (آر ایف آئی ڈی بنیادی ڈھانچہ)، 03آئی سی پی(آر ایف آئی ڈی بنیادی ڈھانچہ)، 09 ایس ای زیڈ (آر ایف آئی ڈی بنیادی ڈھانچہ) اور 5800 ریلوے اسٹیشن (مال ڈھلائی آپریشن اطلاعاتی سسٹم-ایف او آئی ایس) کو مربوط کرتاہے۔

ایل ڈی بی پروجیکٹ کو یونیفائیڈ لاجسٹکس انٹرفیس پلیٹ فارم(یو ایل آئی پی)وضع کرنے کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔یوایل آئی پی کا تصور ’’پی ایم گتی شکتی‘‘کے نقطہ نظر سے کی گئی ہے، جس کا مقصد ذاتی سیلوس کو توڑنا، مختلف وزارتوں؍محکموں کے درمیان انضمام کو بڑھاوا دینا اور سنگل وِنڈو بنانا ہے، جس سے رسد صنعت میں اہلیت اور شفافیت آتی ہے اور اس طرح ہندوستان کو لاجسٹکس سیکٹر میں لاگت کے اعتبار سے مسابقتی اور ’آتم نربھر ‘بنایا جارہا ہے۔یو ایل آئی پی کو 102اے پی آئی کے توسط سے 7مختلف وزارتوں کے 27عدد سسٹم کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے، جس میں 1600 سےز یادہ شعبوں کا کامیابی کے ساتھ احاطہ کیا گیا ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 8381)



(Release ID: 1846323) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi