بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
سمندری سیکٹر میں صلاحیت سازی کے لئے مفاہمتی عرضداشت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 JUL 2022 2:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی:29؍جولائی2022:
بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی شاہراہ کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ بندرگاہ ، جہاز رانی اور آبی شاہراہ کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو)نے صلاحیت سازی اور کاروبار کی وزارت (ایم ایس ڈی ای)کے ساتھ 20 اگست 2020ء کو مشترکہ طور سے صلاحیت سازی اور بندرگاہوں و سمندری سیکٹر میں پیدائشی صلاحیتوں کا استعمال کرنے اور ان کی اہلیتوں کو بڑھانے کے لئے ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے، تاکہ ساگرمالا پروگرام اور پردھان منتری کوشل وِکاس یوجنا(پی ایم کے وی وائی)کے مقاصد کی تکمیل کی جاسکے اور تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی مسابقت سے نمٹنے اور بندرگاہ پر مبنی خوشحالی لائی جاسکے، ایم او پی ایس ڈبلیو اور ایم ایس ڈی ای کے درمیان مفاہمتی عرضداشت ، اِنہی شعبوں میں تعاون کے لئے پایہ تکمیل تک پہنچائی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، ای او پی ایس ڈبلیو نے مئی 2017ء میں دیہی ترقیات کی وزارت (ایم او آر ڈی)کے ساتھ ایک اور مفاہمتی عرضداشت پر اپریل 2022ءمیں دستخط کئے، تاکہ ساگرمالا اور دین دیال اُپادھیائے –گرامین کوشل یوجنا(ڈی ڈی یو-جی کے وائی)کے تناظر میں سمندری سیکٹر میں صلاحیت سازی کو فروغ دیا جاسکے۔
جواہر لال پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے)میں ملٹی اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر(ایم ایس ڈی سی)شروع ہوچکا ہے۔ڈی ڈی یو-جی کے وائی ساگرمالا پروگرام کے تحت کل 57اہلیتی پیک(کیو پی)لاگو کئے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ ایم او پی ایس ڈبلیو اور ایم ایس ڈی ای کے درمیان دستخط شدہ مفاہمتی عرضداشت کے تحت 10 اہلیتی پیک (کیو پی)وضع کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔اہم بندرگاہوں میں ایم ایس ڈی سی کے علاوہ پروجیکٹ نفاذ ایجنسیوں (پی آئی اے)کے توسط سے کئی صلاحیت سازی مرکز قائم کئے گئے ہیں۔ڈی ڈی یو-جی کے وائی-ساگر مالا پروگرام اور پی ایم کے وی وائی کے تحت 4000سے زیادہ افراد نے ہنرمندی، از سر نوہنرمندی اور اَپ اسکلنگ کے لئے تربیت حاصل کی ہے۔
صلاحیت سازی تربیتی پروگراموں کے آغاز کے بعد سے 77.02کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں اور ڈی ڈی یو –جی کے وائی ساگرمالا پروگرام کے تحت ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام کے خطوں کو 36.29کروڑ روپے کا فنڈ پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 8380)
(ریلیز آئی ڈی: 1846308)
وزیٹر کاؤنٹر : 113