خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

مشن واتسلیہ کے لئے نئے ضابطے

Posted On: 29 JUL 2022 2:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:29؍جولائی2022:

خواتین اوراطفاق وترقی   کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی کہ خاتون اطفا ل ترقی کی وزارت،  ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام خطے کی سرکاروں کی توسط سے ایک  مرکز کے زیر انتظام اسکیم لاگو کررہی ہے، جس کا نام مشن واتسلیہ ہے، جس کے تحت 4000 روپے کی ماہانہ امداد فی بچہ خاندان پر مبنی غیر ادارہ جاتی دیکھ بھال کے لئے مہیا کی جاتی ہے۔جس میں اسپانسر شپ (رشتے داری)یا دیکھ بھال  اور پالنے کی ذمہ داری شامل ہے۔ مشن واتسلیہ ریاستوں اور اضلاع کے ساتھ شراکت داری میں جے جے ایکٹ 2015 کے تحت تشخیص شدہ بچوں کے لئے 24x7ہیلپ لائن سروس کو مدد مہیا کرتا ہے۔

مشن واتسلیہ اسکیم میں لاوارث بچوں کو بچانے کے لئے ہر ضلع میں کم سے کم ایک خصوصی گود لینے والی ایجنسی (ایس اے اے)میں بچوں کو پالنے سے متعلق استقبالیہ مرکز قائم کرنے کا تصور کیا گیا ہے، جب تک کہ چھوڑے گئے بچوں کو مناسب دیکھ بھال اور لاڈ و پیار نہیں ملتا،یا انہیں کوئی گود نہیں لیتا۔

مشن واتسلیہ اسکیم کے تحت ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو اطفال دیکھ بھال کے اداروں(سی سی آئی)میں خصوصی ضرورت والے بچوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، جو جسمانی ؍ذہنی معذوری کے سبب اسکول جانے کے اہل نہیں ہیں۔ سی سی آئی میں بچوں کی ضرورت کے مطابق خصوصی اساتذہ؍تھیراپسٹ اور نرسوں کی خدمات فراہم کرنے کے لئے سی سی آئی میں خصوصی التزامات کئے جانے کی ضرورت ہے، جو انہیں تقریری تھیریپی ، کاروباری تھیریپی ، زبانی تھیریپی اور دیگر ضروری کلاسیز مہیا کرسکے۔خصوصی اِکائی کے ملازمین کے لئے اشاراتی زبان وغیرہ میں صلاحیت سازی کے لئے ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعے وسائل اداروں کو امداد فراہم کی جاتی ہے۔

مشن واتسلیہ اسکیم اُصول و ضوابط میں مقرر شدہ معیارات کے مطابق ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ساتھ شراکت داری میں نافذ کی جاتی ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 8379)



(Release ID: 1846307) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Marathi