خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

نوعمر لڑکیوں کے لیے اسکیم

Posted On: 29 JUL 2022 2:35PM by PIB Delhi

 

خواتین اور بہبود اطفال کی مرکزی وزیر، محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

نوعمر لڑکیوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے، حکومت  نوعمر لڑکیوں کی خاطر اسکیم (ایس اے جی) کا انتظام کر رہی ہے، جس کے تحت نوعمر لڑکیوں (اے جی) کو غذائیت اور غیر غذائیت سے متعلق امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔  پہلے اس اسکیم کے تحت 11 سے 14 سال تک کی عمر والی ان لڑکیوں کا احاطہ کیا جاتا تھا، جو اسکولوں سے باہر ہیں۔ مذکورہ اسکیم کے تحت،  آنگن واڑی سنٹر (اے ڈبلیو سی) میں نوعمر لڑکیوں کے لیے کشوری ہیلتھ کارڈز رکھے جاتے تھے، جن میں اس اسکیم کے تحت نوعمر لڑکیوں کو فراہم کی جانے والی سروس کے ساتھ ساتھ ان کے وزن، لمبائی، باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کے بارے میں معلومات درج کی جاتی تھیں۔ کشوری کارڈ پر اسکیم کے تحت  حاصل کردہ حصولیابیوں/کامیابیوں کی تفصیلات درج کی جاتی تھیں اور  اس کارڈ پر نوعمر لڑکیوں کی زندگی کے اہم سنگ میلوں کا بھی ریکارڈ ہوتا تھا۔ تاہم، پہلے کی اس اسکیم کو 31.03.2022 سے بند کر دیا گیا اور  نظرثانی شدہ ایس اے جی اسکیم متعارف کرائی گئی اور اسے سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 میں ضم کر دیا گیا۔ اس نظرثانی شدہ اسکیم کے تحت ہدف شدہ مستفیدین  میں آسام اور شمال مشرقی ریاستوں سمیت مختلف ریاستوں کے خواہش مند ضلعوں کی 14 سے 18 سال کی نو عمر لڑکیاں شامل ہیں۔

حکومت سال 2011 سے 10 سے 19 سال کی نوعمر لڑکیوں (اے جی) کے درمیان حیض سے متعلق صاف صفائی کو فروغ دینے کی ایک اسکیم چلا  رہی ہے، جس کا خصوصی مقصد نوعمر لڑکیوں کی صحت کو یقینی بنانا ہے۔ اس اسکیم کے بڑے مقاصد میں درج ذیل شامل ہیں:

  1. نوعمر لڑکیوں میں حیض سے متعلق بیداری میں اضافہ کرنا؛
  2. نوعمر لڑکیوں کو ہائی کوالٹی کے سینٹری نیپکن تک رسائی اور ان کے استعمال میں اضافہ کرنا؛
  3. سینٹری نیپکن کو ماحولیات دوست طریقے سے ٹھکانے لگانے کو یقینی بنانا۔

سال 16-2015 سے، حیض سے متعلق صاف صفائی کی اسکیم کو قومی صحت مشن سے تعاون حاصل ہے، جو اسے ریاستوں سے موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر  ریاست کے پروگرام کے نفاذ سے متعلق پلان (پی آئی پی) کے ذریعے آگے بڑھا رہا ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے  معیار سے متعلق پیمانوں کو یقینی بنانے کے لیے سینٹری نیپکن کی خریداری کو غیر مرکوزی بنایا ہے۔ نوعمر لڑکیوں کو  منظور شدہ سماجی صحت کارکن (آشا) کے ذریعے سستی قیمتوں پر سینٹری نیپکن فروخت کیے جاتے ہیں۔ ابلاغ عامہ کی سرگرمیوں اور آشا آؤٹ ریچ کے ذریعے  کمیونٹی میں بیداری پھیلائی جاتی ہے۔

مزید برآں، خون کی کمی کے بین نسلی چکر کو توڑنے کے لیے، حکومت  ہر ہفتے آئرن اور فولک ایسڈ  سپلی منٹیشن (ڈبلیو آئی ایف ایس) نافذ کر رہی ہے، جس کے تحت  اسکول جانے والے لڑکے اور لڑکیوں کے ساتھ ساتھ اسکول سے باہر کی نوعمر لڑکیوں کو ہر ہفتے زیر نگرانی آئی ایف اے ٹیبلیٹ  کی فراہمی شامل ہے۔ اس کے علاوہ آئرن اور فولک ایسڈ کی کمی والے انیمیا کی روک تھام کے ہیلمنتھک کنٹرول کے لیے دو سال میں البنڈازول گولیاں بھی دی جاتی ہیں۔ یہ پروگرام  ملک بھر کے دیہی اور شہری علاقوں میں نافذ کیا جا رہا ہے، جس کے تحت سرکاری، سرکاری امداد یافتہ اور میونسپل اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ پروگرام میں درمیانی درجے کی/شدید انیمیا کے لیے ہدف شدہ نوعمر آبادی کی اسکریننگ اور  کسی مناسب ہیلتھ فیسلیٹی میں ان معاملوں کو بھیجنا اور  غذائیت سے متعلق انیمیا کی روک تھام کے لیے معلومات اور کاؤنسلنگ  فراہم کرنا بھی شامل ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 8375

 



(Release ID: 1846302) Visitor Counter : 237


Read this release in: English , Telugu