امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز ،ملک بھر میں 249  مقامات پر ہب اور اسپوک ماڈل سائلوز کی 111.125 ایل ایم ٹی کی صلاحیت تیار کرے گا


پروجیکٹ کے تحت جن 66 مقامات کے لئے ٹینڈر طلب کئے گئے ہیں ان میں سے 33 مقامات پر فاضل سرکاری زمین کی شناخت کی گئی ہے

Posted On: 28 JUL 2022 3:02PM by PIB Delhi

خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمے نے   ملک بھر میں گیہوں کی سائلوز تیار کرنے کے  مقصد سے ‘ہب اینڈ اسپوک ماڈل’ کے تحت   ملک بھر میں 249مقامات پر  111.125  ایل ایم ٹی  صلاحیت والی سائلوز  تیار کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

اناج کے ذخیرہ کے طریقہ کو جدید بنانے اور  بھارت میں اناج کے لئے ذخیرہ کی صلاحیت میں اضافے کے پیش نظر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (پی پی پی) موڈ  میں ایک  نئے  ‘ہب اینڈ اسپوک’ ماڈل کو نافذ کرنے کی  تجویز ہے۔

مجوزہ سائلوز کو نافذ کرنے والی ایجنسی  یعنی فوڈ  کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے ذریعہ ڈیزائن  تعمیر فنڈ، ملکیت اور منتقلی (ڈی بی ایف او ٹی)  (ایف سی آئی کی زمین) اور  ڈیزائن، تعمیر، فنڈ ، ملکیت اور  چلانے (ڈی بی ایف او او) (لائسنس دار /  دیگر ایجنسی  کی زمین) موڈ کے تحت  چلائے جانے کی تجویز ہے۔

ڈی بی ایف او  ٹی موڈ پر  14  مقامات پر  سائلوز کے پہلے مرحلے (10.125  ایل ایم ٹی) کی تعمیر کے لئے 26  اپریل 2022  کو ٹینڈر جاری کئے گئے اور  ڈی بی ایف او او  موڈ  پر  66 مقامات  (24.75  ایل ایم ٹی) کے لئے  21  جون 2022  کو  ٹینڈر جاری کئے گئے۔

 ڈی بی ایف او او  پروجیکٹ کے تحت  زمین کی حصولیابی اہم ترین حصہ ہوتا ہے،  اس لئے  لائسنس دار  کو زمین کی دستیابی کی سہولت فراہم کرانے کے مقصد سے اس محکمے نے  مناسب فاضل زمین، اگر کوئی ہے، کی شناخت کا معاملہ متعلقہ ریاستی حکومتوں کے سامنے رکھا ہے۔

خوراک اور عوامی نظام تقسیم محکمے کی  مسلسل کوششوں  اور  ریاستی حکومتوں کے ساتھ  مختلف میٹنگوں اور  ریاستی حکومتو ں کے تعاون سے نافذ ہونے والے ضابطوں کے تحت متعلقہ لائسنس  داروں کو  منتقلی  / پٹے پر دینے کے واسطے ریاستی حکومتوں کے ذریعہ کچھ زمین کے حصے شناخت کئے گئے ہیں۔

اب تک پنجاب ریاست میں 26 مقامات پر  سرکاری / پنچایت کی زمین  کی دستیابی کی تصدیق  کی ہے۔ ان میں راج پورہ، کلانور (نارتھ)،  اولکھ ، بلد کلاں، گھڑانچوں، نادم پور ،ٹنگوری، سندرا، چاؤ ماجرا، چلا، راج پور خرد، ماؤلی، بیدوان، (بائیو ٹیکنالوجی پارک)، رڈیالہ، ڈیری ، دہاناسو (ہائی ٹیک سائیکل ویلی)،  نسرالی، مانیوال، گورسیاں، قادر بخش، نیا نانگل،مولے پور، ریئونا اوچھا، رئیونا نیون، مہدیان، وزیرآباد اور نبی پور شامل ہیں۔ ریاستی حکومت کا لینڈ بینک ڈاٹا ، زمین کے لئے متعلقہ  پٹے کی پالیسیاں اور  درخواست کے طریقہ کار وغیرہ کے لئے http://investpunjab.gov.in/home دیکھی جاسکتی ہے۔ ریاستی حکومت نے  لائسنس داروں کی ضرورت کے لئے لینڈ بینک ڈاٹا  کافی نہ ہونے کی صورت میں دیگر مقامات پر بھی زمین کی شناخت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اتر پردیش ریاست میں دو مقامات اوریا اور بدایوں کو  ابتدائی سروے کے  بعد موزوں پایا گیا ہے۔ ریاست گجرات میں سائلو کی تعمیر کے لئے بناس  کانٹھا میں  ایک مقام  شناخت کیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش  ریاست میں 4 مقامات  اجین، دھار، گنہ اور  دامو شناخت کئے گئے ہیں۔

 فاضل سرکاری زمین کی شناخت سے  ہب اینڈ اسپوک  پروجیکٹوں کے معاملے  میں مستقبل کے  ٹینڈر دہندگان کو فائدہ ہوگا، کیونکہ  شناخت کی گئی زمین کے حصوں کو پٹے پر  لینے کے امکان کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ اس سے خرید کر  نجی  زمین حاصل کرنے میں ہونے والی تاخیر  اور مشکلات  سے  بچا جاسکے گا۔

ہب اینڈ اسپوک ماڈل ایک ٹرانسپورٹیشن سسٹم ہے، جو  علیحدہ مقامات پر  موجود  اثاثوں ، جنہیں اسپوک کہا گیا ہے، کو  لمبی  دوری  پر  ٹرانسپورٹیشن کے لئے ہب کہے جانے والے مرکزی مقام  تک پہنچاتا ہے۔ ہبس میں ایک  ڈیڈیکیٹڈ ریلوے سائڈنگ اور  کنٹینر ڈپو سہولت ہوتی ہے، جب کہ اسپوک سے  ہب تک  ٹرانسپورٹیشن  سڑک کے راستے سے ہوتا ہے اور  ہب سے ہب کو  ریل کے ذریعہ ٹرانسپورٹیشن ہوتا ہے۔ ریلوے سائڈنگ کا  فائدہ اٹھانے کا یہ ماڈل بلک اسٹوریج اور منتقلی کے ذریعہ کفایت شعاری کو فروغ دیتا ہے۔ ہینڈلنگ اور  ٹرانسپورٹیشن  کی  لاگت اور وقت کو   کم کرتا ہے اور ملک میں اقتصادی ترقی ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور روز گار پیدا کرنے کے علاوہ کام کاج کی پیچیدگی کو دور کر کے  آسانی پیدا کرتا ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا گ - ق ر)

(29-07-2022)

U-8350


(Release ID: 1846100) Visitor Counter : 203


Read this release in: English , Hindi , Odia , Kannada