وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت سیاحت نے مخاطری سیاحت کو ایک بہترین سیاحتی پروڈکٹ کے طور پر تسلیم کیا ہے: جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 28 JUL 2022 6:27PM by PIB Delhi

وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ بہار سمیت ہندوستان کو 365 دن کی منزل کے طور پر فروغ دینے اور مخصوص دلچسپی کے ساتھ سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے وزارت سیاحت نے مخاطر ی سیاحت کو ایک خاص سیاحتی پروڈکٹ کے طور پر تسلیم کیا ہے، جس میں پانی کے کھیل کی سرگرمیاں شامل ہیں۔

ہندوستان کو عالمی سطح پر مخاطر ی سیاحت کے لیے ایک پسندیدہ مقام کے طور پر پیش کرنے کے لیے وزارت سیاحت نے مخاطر ی سیاحت کے لیے ایک قومی حکمت عملی تیار کی ہے۔

سکریٹری (سیاحت) کی صدارت میں ایک قومی بورڈ برائے مخاطر ی سیاحت تشکیل دیا گیا ہے، جس میں شناخت شدہ مرکزی وزارتوں/تنظیموں، ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامیہ اور صنعت کے شراکت داروں کے نمائندے شامل ہیں، جس کا مقصدملک میں مخاطری سیاحت کو فروغ دینے  اور ترقی کے لئے حکمت عملی کو شروع کرنا اور نافذ کرنا ہے۔ جس میں مندرجہ ذیل باتوں کا احاطہ کیا گیا ہے :

(i)     تفصیلی ایکشن پلان اور کلی طور پر وقف اسکیم کی تشکیل

(ii)    سرٹیفیکیشن اسکیم

(iii)   حفاظتی رہنما خطوط

(iv)   صلاحیت کی تعمیر، قومی اور عالمی بہترین طریقوں کی نقل

(v)     ریاستی پالیسیوں اور درجہ بندی کا اندازہ

(vi)   مارکیٹنگ اور فروغ

(vii)  منزل اور مصنوعات کی ترقی

(viii)           نجی شعبے کی شرکت

(ix)   مخاطری سیاحت کے لیے مخصوص حکمت عملی

(x)     ملک میں مخاطری سیاحت کی ترقی کے لیے کوئی اور اقدامات۔

اس کے علاوہ، کوسٹل سرکٹ کی شناخت سودیش درشن اسکیم کے تحت بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے تھیمیٹک سرکٹس میں سے ایک کے طور پر کی گئی۔ مندرجہ بالا کے علاوہ، سیاحت کی وزارت، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار واٹر اسپورٹس (این آئی ڈبلیو ایس) ، گوا کے ذریعے، مختلف ہنر مندی کے کورسز کے ذریعے واٹر اسپورٹس آپریٹرز کو تربیت فراہم کرتی ہے اور تربیت حاصل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ دیتی ہے۔

 

************

 

 

ش ح ۔ ا ک ۔ ف ر

 

U. No.8345


(Release ID: 1846074) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Punjabi