نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیراعظم نے 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کے آغاز کا اعلان کیا


شطرنج کا سب سے باوقار ٹورنامنٹ شطرنج کے گھر ہندوستان میں آ گیا ہے: وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم کی حمایت اور جذبہ ہم سب کو کھیلوں کی مزید بہتری کے لیے کام کرنے اور ہندوستان کو کھیلوں میں عالمی لیڈر بنانے کی ترغیب دیتا ہے: مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر

ہندوستان پہلی بار شطرنج اولمپیاڈ ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ ملک اس مقابلے میں اپنی اب تک کی سب سے بڑی اسپورٹس ٹیم کے ساتھ حصہ لے رہا ہے۔

Posted On: 28 JUL 2022 9:21PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج چنئی کے جے ایل این انڈور اسٹیڈیم میں 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کے آغاز کا اعلان کیا۔ اس موقع تمل ناڈو کے گورنر آر این روی، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن، امور نوجوان اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ایل مروگن کے ساتھ انٹرنیشنل چیس فیڈریشن(ایف آئی ڈی ای) کے صدر آرکاڈی ورکووچ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دنیا بھر سے ہندوستان آنے والے کھلاڑیوں اور شطرنج سے محبت کرنے والوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اس مقابلے کے انعقاد کے وقت کی اہمیت کی طرف سب کی توجہ مبذول کرائی کیونکہ یہ مقابلہ ‘ آزادی کے امرت مہوتسو’ کے دوران منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شطرنج کا یہ سب سے باوقار ٹورنامنٹ بھارت میں آیا ہے، جو شطرنج کا گھر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  کہ 44 واں شطرنج اولمپیاڈ بہت سے پہلے اور بہت سے ریکارڈز کا گواہ ہوگا۔ شطرنج اولمپیاڈ ٹورنامنٹ پہلی بار بھارت میں منعقد کیا جا رہا ہے جہاں سے شطرنج کا کھیل شروع ہوا تھا۔ 3 دہائیوں کے بعد پہلی بار یہ ٹورنامنٹ ایشیا میں منعقد ہورہا ہے۔ پہلی مرتبہ اس میں سب سے زیادہ ممالک اور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں نیز خواتین کے زمرے میں سب سے زیادہ اندراج ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار پہلی مرتبہ شطرنج اولمپیاڈ کا مشعل   ریلے شروع کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تمل ناڈو کا شطرنج سے گہرا تاریخی تعلق ہے۔ اسی لیے یہ ہندوستان کے لیے شطرنج کا پاور ہاؤس ہے۔ اس نے ہندوستان کے شطرنج کے بہت سے گرینڈ ماسٹرز پیدا کیے ہیں۔ یہ ایک تیز دماغ، ایک متحرک ثقافت اور تمل، دنیا کی قدیم ترین زبان کا گھر ہے۔

 

وزیراعظم کی مکمل تقریر کے لیے لنک پر کلک کریں۔

 

https://pib.gov.in/PressReleseDetailm.aspx?PRID=1845990

 

اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ہندوستان وہ سرزمین ہے جہاں شطرنج کا کھیل شروع ہوا اور تاریخ میں پہلی بار اس باوقار ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا ہندوستان کے لیے بہت فخر کا لمحہ ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ 40 دن پہلے شطرنج اولمپیاڈ ٹورنامنٹ کا پہلا مشعل ریلے وزیر اعظم کے حوالے کیا گیا تھا اور انہوں نے اپنے ملک کے شطرنج کی دنیا کے مشہور کھلاڑی وشواناتھن آنند کو مشعل سونپی تھی۔ ٹھاکر نے کہا کہ مشعل ریلے نے امرت مہوتسو کے موقع پر ملک کے 75 خاص اہمیت کے مقامات کا دورہ کیا کیونکہ ملک آزادی کے 75 سال کا جشن منا رہا ہے۔

 

مرکزی وزیر جناب ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ کھیلوں کے میدان اور کھلاڑیوں کی بھرپور حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت اور جذبہ ہم سب کو کھیلوں کی بہتری کے لئے کام کرنے اور ہندوستان کو کھیلوں میں عالمی لیڈر بنانے کی ترغیب دیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک میں 2700 کروڑ روپے کی لاگت سے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے 300 سے زیادہ منصوبے چل رہے ہیں۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ کھیلو انڈیا اسکیم نے ملک کے  نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھانے میں  بہت مددگار ثابت ہوئی ہے۔

میزبان کے طور پر، ہندوستان 44ویں ایف آئی ڈی ای  شطرنج اولمپیاڈ میں 20 کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے والا ہے، جو اس کا اب تک کا سب سے بڑا دستہ ہے۔ ہندوستان اوپن اور خواتین کے زمرے میں دو دو ٹیمیں میدان میں اتار سکتا ہے۔ اس مقابلے میں 188 ممالک کے 2000 سے زیادہ شرکاء شامل ہوں گے، جو شطرنج اولمپیاڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ 44 واں ایف آئی ڈی ای  شطرنج اولمپیاڈ 28 جولائی سے 10 اگست 2022 تک چنئی میں منعقد کیا گیا ہے۔

*********************

 

 

(ش ح ۔  ع ح۔)

28.07.2022

U.No. 8342



(Release ID: 1846064) Visitor Counter : 138


Read this release in: Tamil , English , Marathi , Hindi