وزارت دفاع
بارہ اے ایف ایم ایس اسپتالوں میں آیوروید علاج کی سہولتیں شروع ہونے پر حوصلہ افزا ردّعمل
Posted On:
28 JUL 2022 7:36PM by PIB Delhi
مسلح فورسز میڈیکل سروسز(اے ایف ایم ایس ) کے بارہ اسپتالوں میں گزشتہ چھ ہفتے کےد وران حال ہی میں شروع کی گئیں آیوروید کی سہولتوں کے 700 سے زیادہ مریض فیضیاب ہوئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر مریض، بلند فشارِ خون یعنی ہائی بلڈ پریشر، ذیابطیس، جلد سے متعلق امراض، ہاضمے سے متعلق مسائل، جوڑوں کے درد اور دمہ وغیرہ جیسی پرانی بیماریوں میں مبتلا تھے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزارت دفاع نے آیوروید علاج معالجہ کو وزارعت کے تحت حفظان صحت کے اداروں سے مربوط کردیا ہے اور اسکے مطابق یکم جون 2022 سے 12 اے ایف ایم ایس اسپتالوں نے آیوروید کی او پی ڈی علاج معالجہ کی سہولتیں شروع کردی ہیں۔
یہ اسپتالیں کمانڈ ہاسپٹل(مشرقی کمان) کولکاتہ،کمانڈ ہاسپٹل (جنوبی کمان)پونے، کمانڈ ہاسپٹل (مرکزی کمان) لکھنؤ، کمانڈ ہاسپٹل( مغربی کمان) چنڈی مندر،بیس ہاسپٹل دہلی کنٹونمنٹ، بیس ہاسپٹل گوہاٹی،ملٹری ہاسپٹل جموں، ملٹری ہاسپٹل جے پور، ملٹری ہاسپٹل جبل پور، آئی این ایچ ایس اسونی، ممبئی ،کمانڈ ہاسپٹل ائر فورس ،بنگلورو اور ائر فورس ہاسپٹل ہنڈن۔
ڈی جی اے ایف ایم ایس نے آیوش کی وزارت کے ساتھ ان اسپتالوں کے لئے ماہر اور قابل ڈاکٹروں اور ادویہ سازوں کا تقرر کردیا ہے۔ ان مراکز پر آیوروید دوائیں بالکل مفت دستیاب کرائی گئی ہے۔ فوجی جوانوں، سابق فوجیوں اور ان کے لواحقین ان سہولتوں سے مستفید ہونے کے حق دار ہیں۔
مسلح فورسز میڈیکل سروسز اور آیوش کی وزارت کے درمیان مشترکہ تحقیق کے پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جن کی بدولت مسلح فورسز کے موجود اہلکاروں کو فائدہ ہوگا۔
***
U.No: 8344
ش ح۔ع م۔س ا
(Release ID: 1846063)
Visitor Counter : 171