اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی برادریوں کی ترقی

Posted On: 28 JUL 2022 6:32PM by PIB Delhi

مرکزی طور پر اعلان  شدہ اقلیتی برادریوں کو سماجی، اقتصادی اور تعلیمی اعتبارسے  بااختیار بنانے کے لیے اقلیتی امور کی وزارت کے ذریعے نافذ کی جا رہی اسکیموں کی تفصیلات ضمیمہ میں ہیں۔

اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے نافذ کی جانے والی اسکیموں کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ اسکیموں کے اثرات کا تجزیہ  کیا جا سکے اور ضرورت پڑنے پر ترمیمات کی جاسکیں ۔اقلیتی امورکی وزارت کی مختلف فلاحی اسکیموں کے لیے گزشتہ پانچ مالی سالوں  روپے کی رقم اقلیتی امور کی وزارت کی مختلف فلاحی اسکیموں کے لیے پچھلے پانچ مالی سالوں کے دوران  یعنی 18-2017سے 22-2021تک ، 21946.45 کروڑ روپے کی رقم (نظرثانی شدہ تخمینہ) مختص کی گئی ہے ۔

ضمیمہ

اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے نافذ کی جا رہی اسکیموں کی تفصیلات:-

(A): تعلیمی اعتبار سے بااختیار بنانے کی اسکیمیں:

(1) پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم- اقلیتی طلبہ کو کلاس I سے X تک اسکالرشپ فراہم کی جاتی ہے، جس میں سے 30فیصد اسکالرشپ لڑکیوں کے لیے مختص ہے۔

(2) پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم- کلاس XI سے پی ایچ ڈی تک اقلیتی طلباء کو اسکالرشپ فراہم کی جاتی ہے، جس میں سے 30فیصد اسکالرشپ لڑکیوں کے لیے مختص ہے۔

3. میرٹ-کم-مینز پر مبنی اسکالرشپ سکیم- اقلیتی طلباء کو انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر پیشہ ورانہ  اور ٹیکنیکل کورسز کے لیے اسکالرشپ فراہم کی جاتی ہے، جس میں سے 30فیصد اسکالرشپ لڑکیوں کے لیے مختص ہے۔

تینوں اسکالرشپ اسکیمیں نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر موجود ہیں اور اسکالرشپ کی رقم فوائد کی براہ راست منتقلی  (ڈی بی ٹی) طریقے سے  تقسیم کی جاتی ہے۔

(4) مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ اسکیم –اس  اسکیم کے تحت  اقلیتی امیدواروں کو مالی امداد کی شکل میں فیلوشپ فراہم کی جاتی ہے جونیٹ-یوجی سی یا مشترکہ سی ایس آئی آر یوجی سی – نیٹ امتحان پاس کرتے ہیں۔

(5) نیا سویرا - مفت کوچنگ اور الائیڈ اسکیم - اس اسکیم کا مقصد اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلباء/امیدواروں کو تکنیکی/میڈیکل پروفیشنل کورسز اور مختلف مسابقتی امتحانات کے داخلہ امتحانات میں کوالیفائی کرنے کے لیے مفت کوچنگ فراہم کرنا ہے۔

(6) پڑھو پردیش - اسکیم کے تحت اقلیتی برادریوں کے طلباء کو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے لیے تعلیمی قرضوں پر سود پر سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔

(7) نئی اڑان  - یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی )، اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن (پی ایس سی )، اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) وغیرہ کے ذریعہ منعقدہ ابتدائی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے اقلیتی امیدواروں کو مدد فراہم کی جاتی ہے۔

 (B): روزگار پر مبنی اسکیمیں:

(8) پردھان منتری وراثت کا سموردھن(پی ایم وکاس ) (ڈبلیوای ایف 2022-23) – وزارت کی 5 موجودہ اسکیمیں یعنی سیکھو اور کماؤ(ڈبلیوای ایف 14-2013) ،استاد(ڈبلیوای ایف 15-2014) ،ہماری دھروہر(ڈبلیوای ایف 15-2014) ، نئی روشنی(ڈبلیوای ایف 13-2012) اور نئی منزل (ڈبلیوای ایف 17-2016) اب ایک ہی اسکیم میں تبدیل ہو گئی ہیں جنہیں پی ایم وکاس کہا جاتا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ہنر مندی کی ترقی، تعلیم، قیادت، تربیتی معاونت، کاروباری انٹروینشن ، قرض کی سہولت  کی فراہمی کے ذریعہ انکے کاروبار میں معاونت  اور مارکیٹ کے روابط کو آسان بنانا اورملک میں سیاحت اور ٹریڈ سرکٹ کے استحکام کے ذریعہ  قائم  ایک وسیع مارکیٹ بیس میں پیداوار کو برانڈ اور فروخت کرنے کے نئے مواقع کی فراہمی سے اقلیتوں بالخصوص کاریگر برادریوں کے ذریعہ معاش  کو بہتر بنانا ہے ۔

(C): بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کی اسکیم:

(9)پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے) - ایک مرکزکی حمایت یافتہ  اسکیم (سی ایس ایس)، جس کا مقصد شناخت شدہ علاقے میں بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو فروغ دینا ہے۔

(D): خصوصی اسکیمیں:

(10) جیو پارسی - ہندوستان میں پارسیوں کی آبادی میں کمی کو روکنے کی اسکیم۔

(11).i قومی وقف بورڈ ترقیاتی اسکیم (کیوڈبلیوبی ٹی ایس)-اس اسکیم کا مقصد ریکارڈ رکھنے کے عمل کو بہتر بنانے ، شفافیت کو متعارف کرانے اور وقف بورڈوں  کے مختلف کام/عمل کو کمپیوٹرائز کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ii .شہری وقف سمپتی وکاس یوجنا (ایس ڈبلیوایس وی وائی)- اس اسکیم کے تحت، وقف زمین پر اقتصادی طور پر فائدہ مند عمارتوں کی تعمیر کے لیے وقف بورڈ (ڈبلیوبیز)/ وقف اداروں کو بلا سود قرض دیا جاتا ہے۔

 (12) مدارس/اقلیتوں کو تعلیم فراہم کرنے کی اسکیم (ایس پی ای ایم ایم) ایک مرکزکی حمایت یافتہ  اسکیم ہے، جسے محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی(ڈی او ایس ای ایل ) وزارت تعلیم سے  وزارت اقلیتی امور کو منتقل کیا گیا ہے جو کہ  یکم اپریل 2021 سے نافذالعمل ہے ۔ایس پی ای ایم ایم دو اسکیموں پر مشتمل ہے یعنی (i) مدارس میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کی اسکیم (ایس پی کیوای ایم) اور (ii) اقلیتی اداروں میں بنیادی ڈھانچہ  کی ترقی (آئی ڈی ایم آئی)۔ ایس پی کیوای ایم اسکیم کا مقصد دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ، روایتی اداروں جیسے مدارس اور مکتبوں کو ان کے نصاب میں سائنس، ریاضی، سماجی علوم، ہندی اور انگریزی متعارف  کرانے کے لیے مالی امداد دے کر حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ ان اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے کلاس I-XII کے بچوں کو تعلیمی مہارت حاصل ہو سکے۔ روایتی مدارس اور مکتب کی جدید کاری کا عمل رضاکارانہ ہے۔آئی ڈی ایم آئی کے تحت، اقلیتی تعلیمی اداروں (ابتدائی/سکنڈری/سینئر سکنڈری اسکولوں) کو سمگر شکشا کے اصولوں کے مطابق مالی امداد فراہم کی جاتی ہے تاکہ اقلیتی اداروں کی مدد میں اسکول کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھا کر اور مضبوط کرکے اقلیتوں کی تعلیم کو آسان بنایا جاسکے۔

 (13) مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن (ایم اے ای ایف) تعلیم اور ہنر سے متعلق اسکیموں کو مندرجہ ذیل طور پر نافذ کرتا ہے:- (اے ) اقلیتوں کے معاشی طور پر کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والی ہونہار لڑکیوں کے لیے بیگم حضرت محل نیشنل اسکالرشپ (بی ) تعلیمی اداروں کے بینادی ڈھانچہ کی ترقی کے لیے  غیر سرکاری تنظیموں کو امدادکی فراہمی ۔

(14) اقلیتوں کو تعلیم، خود روزگار، آمدنی پیدا کرنے والے منصوبوں اور مائیکرو فنانسنگ کے لیے رعایتی قرضے فراہم کرنے کے لیے قومی اقلیتی ترقی اور مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) کو ایکویٹی۔

نمبرشمار (1) سے (12) میں مذکور اسکیموں کی تفصیلات اس وزارت کی ویب سائٹ (www.minorityaffairs.gov.in)  پر دستیاب ہیں اور نمبرشمار (13) اور (14)کی تفصیلات ایم اے ای ایف کی ویب سائٹ  (www.maef.nic.in) اور این ایم ڈی ایف سی  (www.nmdfc.org) )  پر دستیاب ہیں ۔

یہ اطلاع  مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور محترمہ  اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب دی۔

 

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 8325)



(Release ID: 1846023) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Tamil