ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

آب و ہوا میں تبدیلی کے آٹھ مشنوں میں پیش رفت

Posted On: 28 JUL 2022 3:42PM by PIB Delhi

آب و ہوا میں تبدیلی کی ایگزیکٹو کمیٹی ( ای سی سی سی ) کی تمام میٹنگوں میں قومی مشنوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ 2021 ء میں ای سی سی سی نے پیرس معاہدے کے نفاذ کی ایپکس کمیٹی ( اے آئی پی اے ) کو این اے پی سی سی کے تحت قومی مشنوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا اختیار دیا تھا۔ آب و ہوا میں تبدیلی پر قومی ایکشن پلان ( این اے پی سی سی ) کے تحت آٹھ  قومی مشنوں کے لئے نظرثانی شدہ مشن دستاویزات یعنی قومی شمسی مشن، قومی مشن برائے توانائی کی افادیت، قومی مشن برائے پائیدار ہیبی ٹیٹ، قومی آبی مشن، قومی مشن برائے پائیدار ہمالیائی ماحولیات ، آب و ہوا میں تبدیلی کے لئے قومی مشن برائے اسٹریٹیجک نالج ، قومی مشن برائے سبز بھارت اور قومی مشن برائے پائیدار زراعت کا  پیرس معاہدے کے نفاذ کے لئے ایپکس کمیٹی ( اے آئی پی اے ) کی پہلی میٹنگ میں ، جو 24 مارچ ، 2021 ء کو منعقد کی گئی ، جائزہ لیا گیا تھا ۔  

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے این ڈی سیز کے تحت کئے گئے وعدوں کی روشنی میں اپنے ایس اے پی سی سی ( آب و ہوا میں تبدیلی کے لئے ریاستی ایکشن پلان ) پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ تمل ناڈو، اڈیشہ، تری پورہ، گجرات، مدھیہ پردیش اور ہماچل پردیش کی ریاستوں نے نظر ثانی شدہ ایس اے پی سی سی داخل کئے  ہیں ۔ بھارت کے پہلی این ڈی سیز 2030 ء تک کی مدت کا احاطہ کرتے ہیں ۔ این ڈی سیز میں پیش رفت کا جائزہ  وقفے وقفے سے اعلیٰ سطحی میٹنگوں میں لیا جاتا ہے۔ پیشرفت کا آخری جائزہ فروری ، 2022 ء میں لیا گیا تھا۔ 

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 8310



(Release ID: 1846020) Visitor Counter : 163


Read this release in: English