اقلیتی امور کی وزارتت

سیکھو اور کماؤ اسکیم

Posted On: 28 JUL 2022 6:30PM by PIB Delhi

’ سیکھو اور کماؤ‘ اسکیم نے کل تربیت یافتہ فیض کنندگان میں  33 فی صد خواتین فیض کنندگان  کے لئے  اپنا ہدف حاصل کر لیا ہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ اسکیم نہ صرف پوری ہوئی ہے بلکہ خواتین فیض کنندگان کے لئے 33 فی  صد ریزرویشن کے مقررہ معیار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ اسکیم کے آغاز سے اب تک اس کے تحت تربیت یافتہ خواتین کی مجموعی فیصد 56.59  فی صد ہے۔ سال وار تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

اسکیم کا سال

تربیت پانے والی خواتین ( فی صد )

  • 2014-15 ء

47.63

  • 2015-16 ء

57.69

  • 2016-17 ء

58.78

  • 2017-18 ء

59.56

  • 2018-19 ء

58.75

  • 2019-20 ء

54.73

  • 2020-21 ء

58.96

 

وزارت نے  عالمی وباء کے سال یعنی 21-2020 ء کے دوران، کووڈ کی وجہ سے صحت کے شعبے میں تربیت یافتہ افراد کی قومی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے، صحت سے متعلق ملازمتوں کے لئے 20000 تربیت پانے والوں کا ہدف مقرر کیا تھا ۔  اس کے علاوہ ، ڈی او ای کی ہدایات کے مطابق، وزارت کی ہنر اور روزی روٹی اسکیموں یعنی، ’ سیکھو اور کماؤ ‘ ، استاد ، ہماری دھروہر، نئی منزل اور نئی روشنی کو پی ایم وکاس کے نام سے ایک نئی اسکیم میں  یکجا کر دیا گیا ہے ، جس کی منظوری مرکزی کابینہ  کے ذریعے دی گئی ہے اور یہ وزارت کے ذریعے  زیر نافذ ہے ۔

یہ معلومات اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 8330



(Release ID: 1846017) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Tamil