اقلیتی امور کی وزارتت

خط افلاس سے نیچے رہنے والے مسلمان

Posted On: 28 JUL 2022 6:31PM by PIB Delhi

حکومت کے ذریعے اقلیتوں کے لئے غربت سے متعلق علیحدہ جائزہ نہیں لیا گیا ہے۔ حکومت اقلیتوں سمیت سماج کے ہر طبقے کی بہبود اور ترقی کے لئے مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہے۔ لاگو کی جانے والی مختلف اسکیموں میں پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا  ( پی ایم جے اے وائی ) ، پردھان منتری مدرا یوجنا ( پی ایم ایم وائی )، پردھان منتری کسان سمان ندھی ( پی ایم کسان )، پردھان منتری اجوولا یوجنا  ( پی ایم یو وائی ) ،  پردھان منتری آواس یوجنا ( پی ایم اے وائی ) ،  بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ یوجنا وغیرہ شامل ہیں  نیز ای ڈبلیو ایس زمرہ سے تعلق رکھنے والی اقلیتیں تعلیمی اداروں میں ملازمت اور داخلہ میں دس فی صد ریزرویشن کا فائدہ حاصل کر سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ ، اقلیتی امور کی وزارت نے مختلف اسکیموں کے نفاذ کے ذریعے ایک کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے ، جس کا مقصد تعلیم میں بااختیار بنانا، روزگار پر مبنی ہنر کی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی مدد وغیرہ ہے تاکہ معاشی طور پر کمزور اور مراعات یافتہ طبقے کے معیار زندگی کو بلند کیا جاسکے۔ اسکیموں کی تفصیلات  مندرجہ ذیل ہیں:

A. تعلیمی طور پر  بااختیار بنانے کی اسکیمیں:-

(1) طلباء کو فوائد کی براہ راست منتقلی ( ڈی بی ٹی ) کے طریقۂ کار  سے تعلیمی طور پر با اختیار بنانے کے لئے پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم، پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم، میرٹ-کم-مینز پر مبنی اسکالرشپ اسکیم ۔

(2) مالی امداد کی شکل میں فیلو شپ فراہم کرنے کے لئے مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ اسکیم ۔

(3) نیا سویرا - مفت کوچنگ اور الائیڈ اسکیم - اس اسکیم کا مقصد اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلباء/امیدواروں کو تکنیکی/میڈیکل پروفیشنل کورسز کے داخلہ امتحانات اور مختلف مسابقتی امتحانات میں کوالیفائی کرنے کے لئے مفت کوچنگ فراہم کرنا ہے۔

(4) پڑھو  پردیش - اقلیتی برادریوں کے طلباء کو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے لئے تعلیمی قرضوں پر سود پر سبسڈی دینے کی اسکیم۔

(5) نئی اڑان - یونین پبلک سروس کمیشن ( یو پی ایس سی )، اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن ( پی ایس سی ) ،  اسٹاف سلیکشن کمیشن ( ایس ایس سی ) وغیرہ کے ذریعہ منعقدہ ابتدائی امتحانات کو کلیئر کرنے والے طلباء کے لئے تعاون کی اسکیم ۔

 

B. روزگار پر مبنی اسکیمیں:-

پردھان منتری وراثت کا سموردھن ( پی ایم وکاس ) ( 23-2022 ء سے نافذ ) –  وزارت کی 5 موجودہ اسکیمیں یعنی سیکھو اور کماؤ ( 14-2013 ء سے نافذ ) ،  استاد ( 14-2013 ء سے نافذ ) ، ہماری دھروہر ( 14-2013 ء سے نافذ ) ،  نئی روشنی ( 13-2012ء سے نافذ )   اور نئی منزل  ( 17-2016 ء سے نافذ )  اسکیموں کو ایک واحد اسکیم میں تبدیل کر دیا گیا ہے  یعنی پی ایم وکاس اسکیم  ۔ اس کا مقصد ہنر مندی کے فروغ ، تعلیم ، لیڈر شپ ، انٹر پرینیور شپ  جیسے اقدامات انہیں قرض کی سہولت دے کر انہیں کاروبار میں مدد دینا ،  برانڈ اور سیل کی پیداوار پر میں نئے مواقع فراہم کرنا اور ملک میں سیاحوں اور مختلف تجارتی سرکٹ  قائم کرنا ہے ۔

C. بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا پروگرام:-

7. پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم ( پی ایم جے وی کے ) – پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم  ( پی ایم جے وی کے )ایک  مرکز کی سرپرستی والی  اسکیم ( سی ایس ایس ) ہے ، جسے اقلیتی امور کی وزارت کے ذریعے  مخصوص علاقوں کی سماجی – اقتصادی ترقی کے لئے مذکورہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو فروغ دینے کے مقصد سے نافذ کیا جا رہا ہے ۔ پی ایم جے وی کے کے تحت ترجیحی شعبے تعلیم، صحت، ہنرمندی کی ترقی، خواتین پر مبنی منصوبے وغیرہ  شامل ہیں۔

اسکیموں کے تحت مختص فنڈز ( آر ای ) کی تفصیل منسلک کی گئی ہے۔

اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے نافذ کی جانے والی اسکیموں کا ملک بھر میں اسکیموں کے اثرات کا پتہ لگانے کے لئے آزاد ایجنسیوں کے ذریعے وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے اور جہاں بھی ضروری ہو، اسکیموں میں مزید تبدیلیاں کی جاتی ہیں تاکہ اسکیموں کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

 

ضمیمہ

سال 20-2019 ء سے 23-2022 ء  تک بجٹ  کی مختص رقم سے متعلق  اسٹیٹمنٹ

( کروڑ میں )

نمبر شمار

 

 

(1)

اسکیم / پروجیکٹ / پروگرام کا نام

 

(2)

2019-20 ء

2020-21 ء

2021-22 ء

2022-23 ء

مختص رقم

(In RE)

 

 

مختص رقم

 (In RE)

 

(4)

مختص رقم

 (In RE)

 

(5)

مختص رقم

 (In BE)

 

(6)

1

Contribution to equity of NMDFC

160.00

110.00

100.00

159.00

2

Grants-in-aid to Maulana Azad Education Foundation.

90.00

80.00

76.00

0.01

3

Research /studies, monitoring & evaluation of development schemes for Minorities including publicity

40.00

35.00

41.00

41.00

4

Merit cum means Scholarship

361.51

400.00

325.00

365.00

5

Free Coaching & Allied Scheme for minorities

40.00

25.00

39.35

79.00

6

Grants in aid to state Channelizing Agencies (SCA) engaged for implementation in NMDFC programme.

2.00

1.00

2.00

2.00

7

Pradhan Mantri Jan Vikas Karyakaram (Earlier MsDP)

1588.86

971.38

1199.55

1650.00

8

Pre-matric scholarship

1199.82

1330.00

1378.00

1425.00

9

Post matric scholarship

482.66

535.00

468.00

515.00

10

Secretariat

24.39

26.00

26.90

30.61

11

Maulana Azad National Fellowship for minority students

130.00

100.00

99.00

99.00

12

Qaumi Wakf Boards Taraqquiti Scheme.

15.00

9.00

10.00

10.00

13

Sahari Waqf Sampati Vikas Yojana (Earlier GIA to Waqf)

3.16

3.00

2.00

5.00

14

Scheme for Leadership Development of Minority Women.

10.00

6.00

2.50

2.50

15

Interest subsidy on educational loan for overseas studies for students belonging to minority communities.

25.00

22.00

24.00

24.00

16

Scheme for containing population decline of small minority community.

4.00

4.00

3.00

10.00

17

Skill Development Initiative

250.00

190.00

250.00

235.41

18

Support for students clearing Prelims conducted by UPSC, SSC, State Public Services Commissions etc.

10.00

8.00

6.00

8.00

19

Upgrading Skill and Training in Traditional Arts /Crafts for Development (USTTAD)

60.00

60.00

47.00

47.00

20

Hamari Dharohar

3.00

5.20

2.00

2.00

21

Nai Manzil

100.00

60.00

47.00

46.00

22

National Commission for Minorities

10.30

9.29

9.92

12.70

23

Special officer for Linguistic Minorities

2.30

2.13

2.19

2.85

24

Haj CGI, Jeddah

80.00

11.00

10.58

79.42

25

Haj Secretariat

8.00

2.00

1.46

10.00

26

Education Scheme for Madrasas and Minorities

0.00

0.00

174.00

160.00

 

میزان

4700.00

4005.00

4346.45

5020.50

 

 

یہ معلومات اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کیں ۔

 


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 8329



(Release ID: 1846015) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Tamil