زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ازبیکسان اور بھارت کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق


ازبیکستان کے نائب وزیر اعظم جناب کھوڑجاو اور زراعت کے مرکزی وزیر جناب تومر کے درمیان میٹنگ میں مثبت گفتگو

Posted On: 28 JUL 2022 6:30PM by PIB Delhi

ازبیکستان کے نائب وزیر اعظم جناب جمشید کھوڑجاو اور زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کے درمیان آج نئی دہلی میں منعقد میٹنگ میں مثبت بات چیت ہوئی۔ اس دوران، دونوں ممالک  کے درمیان زراعت کے شعبے میں جاری تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015XRW.jpg

جناب تومر نے ازبیکستان کا نائب وزیر اعظم  مقرر کیے جانے پر جناب کھوڑجاو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے زراعت کا وزیر ہونے کا ان کا تجربہ نئے رول میں بہت مددگار ہوگا۔ جناب تومر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کافی اچھے سفارتی اور تجارتی تعلقات ہیں۔ ازبیکستان کے ساتھ بھارت کے سفارتی تعلقات کو 30 سال پورے ہو رہے ہیں، وہیں بھارت کے لیے یہ آزادی کے امرت مہوتسو کا موقع ہے۔ جناب تومر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان زرعی شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے ازبیکستان سے انگور، آلو بخارہ اور میٹھی چیری کے لیے بازار تک رسائی فراہم کرنے کا فیصلہ لیا ہے، جس کے لیے نوٹیفکیشن جلد ہی شائع کیا جائے گا، وہیں بھارت کو آم، کیلا اور سویابین  کی کھلی (آئل کیک) کی برآمدات کے لیے ازبیک کے فریق سے تجویز موصول ہوئی ہے، جس کے لیے انہوں نے شکریہ ادا کیا۔ جناب تومر نے ازبیک فریق سے انار، آلو، پپیتا اور گندم کی اجازت دینے میں تیزی لانے کی درخواست کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022CE9.jpg

جناب تومر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں زرعی شعبہ کی تیزی سے ترقی ہوئی ہے اور کسانوں کے مفاد میں مختلف پہلوؤں پر کافی شدت سے کام ہو رہا ہے۔ کسانوں، سائنس دانوں اور سرکار کی کسان حامی پالیسیوں کے سبب ملک میں زرعی پیداوار میں کافی اضافہ ہوا ہے، ساتھ ہی بھارت میں زرعی تعلیم و تحقیق بھی کافی عمدہ حالت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب مودی چاہتے ہیں کہ بھارت میں زراعت کی ترقی کا فائدہ پوری دنیا کو ملے۔

اس سے پہلے، جناب کھوڑجاو نے بھارت کو آزادی کے امرت مہوتسو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے میں بھارت کا تجربہ کافی اچھا ہے، جسے ہم سیکھتے ہوئے کسانوں کو امداد کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ ’’ہم، بھارت کی طرح ازبیکستان میں زراعت کی شکل و صورت بدلنا چاہتے ہیں، جس کے لیے بھارت سے سیکھنا چاہتے ہیں،‘‘ انہوں نے کہا۔ اس سلسلے میں انہوں نے ہندوستانی زرعی تحقیقی اداروں سے تحقیق و ترقی کا فائدہ ازبیکستان کو دلانے کی درخواست کی۔ جناب کھوڑجاو نے ہندوستانی زراعت میں ڈیجیٹائزیشن کے بڑھتے رجحان کی تعریف کرتے ہوئے ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ مل کر اسی طرح ازبیکستان میں بھی ڈیجیٹائزیشن کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے ہندوستان کے عوامی تقسیم کے نظام، کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) نظام وغیرہ کی بھی تعریف کرتے ہوئے انہیں ازبیکستان کے لیے سیکھنے کی بات کہی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 8328


(Release ID: 1846014) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Hindi , Marathi