کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فارماسیوٹیکل  محکمے نے وٹامن بی -1 کے لیے 'دیگر کیمیائی ترکیب پر مبنی  کے ایس ایم لیس/ ڈرگ انٹرمیڈیٹس/اے پی آئیز زمرے کے تحت پیداوار سے منسلک ترغیاتی اسکیم  (پی ایل آئی ) تھوک دواوں کے لئے  درخواست طلب کی ہے


اس کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 اگست 2022  ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 JUL 2022 1:32PM by PIB Delhi

20 جولائی 2020 کواہم  کی اسٹارٹنگ مٹیریل (کے ایس ایمز)/ڈرگ انٹرمیڈیٹس اور ایکٹیو فارماسیوٹیکل انگریڈینٹس (اے پی آئیز) کی گھریلو مینوفیکچرنگ کے لیے پی ایل آئی اسکیم کا اعلان کیا گیاتھا۔  اس ذیلی اسکیم کے تحت، مالی ترغیب چار ٹارگیٹ حصوں میں تقسیم41 نشانزدپروڈکٹ کی فروخت پر  فراہم کیا جانا ہے ۔ اس کے لیے راؤنڈ I، II اور III میں کل 248 درخواستیں موصول ہوئی تھیں 4,138.41 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور تقریباً 10,000 افراد کو روزگار فراہم کرنے کی امید کے ساتھ  ان میں سے 51 درخواست کنندگان کو منظوری دی گئی ہے –اس اسکیم کے تحت منظور شدہ 34 پروڈکٹس کے لیے 44,610 ایم ٹی کی تصور  کی گئی صلاحیت کے مقابلے میں کل 92,130 ایم ٹی کی کمٹمینٹ طے  کی گئی  ہے۔ کیمیائی ترکیب (سنتھیسیس) روٹ بلک ڈرگس کے لئے  پروڈکشن و ترغیب سال 23-2022 تک ہے اورفرمینٹیشن پر مبنی اے پی آئیز کے لئے پروڈکشن  و ترغیب سال 24-2023 تک ہے۔ جون کے آخر تک 14 پروجیکٹوں کو  شروع  کردیا گیا ہے۔

اس اسکیم کے رہنما اصول کے تحت اہل پروڈکٹ 'وٹامن بی1' کو 'فرمینٹیشن پر مبنی کے ایس ایم /ڈرگ انٹرمیڈیریز/اے پی آئی' موضوع کے تحت درجہ بندی کی گئی تھی اور اسی کے مطابق درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔

 

حالانکہ اس کے بعد  اس بارے میں  درخواستیں موصول ہوئی کہ وٹامن  بی 1  کی مینوفیکچرنگ کیمیائی ترکیب کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے اہل پروڈکٹ کی درجہ بندی: 'وٹامن بی1' کو 'دیگر کیمیکل ترکیب پر مبنی کے ایس ایم / ڈرگ انٹرمیڈیریز /اے پی آئی' میں بدل دیا گیا ہے۔

’دیگر کیمیائی ترکیب پر مبنی کے ایس ایم / ڈرگ انٹرمیڈیریز /اے پی آئی زمرے کے تحت وٹامن بی 1 کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ اس کے مطابق مالی سال 24-2023 سے 28-2027 تک کے لئے  ترغیب کی شرح کو دس فیصد سے ترمیم کرکے مالی سال 24-2023 سے 27-2026  تک  20 فیصد، مالی سال 28-2027 کے لیے 15 اور مالی سال 29-2028 کے لئے  پانچ فیصد  مقرر کی گئی ہے۔ اس کے لئے  مجاز  درخواست کنندگانhttps://plibulkdrugs.ifciltd.com پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواستیں  طلب کرنے  اور اسکیم کے رہنمااصولوں کے لئے تصحیح نامہ مورخہ 26 جولائی 2022 کے نوٹس  کو https://pharmaceuticals.gov.in اورhttps://plibulkdrugs.ifciltd.com پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ 24 اگست ،2022 ہے۔

 

 

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 8307)


(ریلیز آئی ڈی: 1846013) وزیٹر کاؤنٹر : 120
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi