اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین کی فلاح و بہبود

Posted On: 28 JUL 2022 6:32PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

اقلیتی امور کی وزارت کے ذریعے خواتین سمیت چھ نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں کے اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کی ہنرمندی بڑھانے کے لیے نافذ کی جا رہی اسکیموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. نئی روشنی، اقلیتی برادری کی خواتین کی قائدانہ صلاحیت کو بڑھانے کی اسکیم، جس کا مقصد  علم، ضروری ہنرمندی اور طور طریقے فراہم کرکے  انہیں با اختیار بنانا ہے تاکہ وہ  سرکاری نظام، بینکوں اور دیگر اداروں کے ساتھ رابطہ قائم کر سکیں۔
  2. نئی منزل،  عالمی بینک کے اشتراک سے مربوط تعلیم اور ہنرمندی کی اسکیم، جس کا 30 فیصد حصہ خواتین مستفیدین کے لیے مختص ہے۔  یہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ان نوجوانوں کے لیے جن کے پاس اسکول چھوڑنے کا کوئی رسمی سرٹیفکیٹ نہیں ہے، یعنی اسکول ڈراپ آؤٹ یا برادری کے تعلیمی اداروں جیسے کہ مدرسے سے تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان، تاکہ انہیں روایتی تعلیم اور ہنر مندی سے لیس کیا جا سکے  اور اس طرح انہیں بہتر ملازمت اور معاش حاصل کرنے کے لیے تیار کیا جا سکے۔
  3. سیکھو اور کماؤ، اقلیتوں کی ہنرمندی کے فروغ کی اسکیم،  جس کا 33 فیصد حصہ خواتین مستفیدین کے لیے مختص ہے۔ اس کا مقصد  این ایس کیو ایف والی متعدد ہنرمندیوں میں اقلیتی نوجوانوں کے ہنر کو جدید بنانا ہے۔
  4. استاد، اس اسکیم کا 33 فیصد حصہ خواتین مستفیدین کے لیے مختص ہے۔ اس کا مقصد  اقلیتی برادریوں  کے روایتی فن اور دستکاری کی وراثت کی حفاظت کرنا اور  روایتی دستکاروں و کاریگروں کی صلاحیت کی تعمیر کرنا اور روایتی ہنر کو عالمی بازار کے ساتھ جوڑنا ہے۔
  5. نیا سویرا، اس اسکیم کا مقصد اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کرنے میں مالی مدد فراہم کرکے انہیں با اختیار بنانا ہے۔ اس اسکیم کا 30 فیصد حصہ خواتین مستفیدین کے لیے مختص ہے۔
  6. نئی اڑان، اس اسکیم کے تحت یو پی ایس سی، ایس ایس سی اور ریاستی پی ایس سی کے ابتدائی امتحانات پاس کرنے والے نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں کے امیدواروں کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

مذکورہ بالا  اسکیموں میں(i) سے (iv)تک کو مالی سال 23-2022 سے پی ایم وکاس نام کی سنگل اسکیم میں جوڑ دیا گیا ہے، جس کا مقصد اقلیتوں، خاص کر کاریگر برادریوں کو ہنرمندی، تعلیم، لیڈرشپ، ٹرینگ سے متعلق مدد، کاروباری مداخلت،  کریڈٹ اور بازار سے روابط کی سہولت کے ذریعے ان کے کاروبار میں مدد اور ملک میں سیاحتی و تجارتی سرکٹ سے تشکیل شدہ  بڑے بازاروں میں اپنی برانڈ اور سامان  کو فروخت کرنے کے نئے مواقع فراہم کرکے معاش کو بہتر بنانا ہے۔

گزشتہ تین سالوں کے دوران مختص کیے گئے فنڈ، استعمال /جاری کیے گئے فنڈ اور مستفیدین کی تعداد کی ہر اسکیم کے حساب سے تفصیلات نیچے کے ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔ ریاست وار تفصیلات وزارت کی ویب سائٹ www.minorityaffairs.gov.in پر دستیاب ہیں۔

ضمیمہ

نئی روشنی، نئی منزل، سیکھو اور کماؤ، استاد، نیا سویرا اور نئی اڑان کے تحت گزشتہ تین سالوں کے دوران، یعنی 20-20219 سے لے کر 22-2021 تک کی مالی اور طبعی حصولیابی کی تفصیلات

اسکیم

مختص کیا گیا فنڈ (آر ای)

کروڑ روپے میں

اصل اخراجات (اے ای)

کروڑ روپے میں

مستفیدین کی تعداد

نئی روشنی

18.50

16.09

40,300

نئی منزل

207.00

142.94

99,980

سیکھو اور کماؤ

690.00

634.03

1,87,565

استاد

167.00

187.90

7,393

نیا سویرا

104.35

69.56

20,020

نئی اڑان

24.00

20.13

4,012

 

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 8327


(Release ID: 1846012) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Tamil