صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے ساتھ 50 سے زیادہ ڈیجیٹل ہیلتھ سروسز/ایپلی کیشنز کو مربوط کیا گیا


اے بی ڈی ایم کی ملک گیر شروعات کے 10 مہینوں کے اندر، اس میں 20 سرکاری اور 32 پرائیویٹ ڈیجیٹل ہیلتھ اپیلی کیشنز کو شامل کر لیا گیا ہے

Posted On: 28 JUL 2022 4:17PM by PIB Delhi

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم کی توسیع کا اعلان کیا ہے جسے  اس کی فلیگ شپ اسکیم، آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے تحت تعمیرکیا جا رہا ہے اور اس میں 52 ڈیجیٹل ہیلتھ ایپلی کیشنز کو کامیابی کے ساتھ مربوط کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ دو مہینوں میں، اضافی 12 ہیلتھ سروس ایپلی کیشنز نے اے بی ڈی ایم سینڈ باکس ماحول کی مختلف سنگ میلوں میں اپنا انضمام مکمل کیا۔ ایک کامیابی مظاہرے کے بعد، ان ایپلی کیشنز کو اے بی ڈی ایم پارٹنرز ایکو سسٹم میں شامل کر لیا گیا۔ اس فہرست میں اب 20 سرکاری اپیلی کیشنز اور 32 پرائیویٹ سیکٹر کی ایپلی کیشنز شامل ہیں۔

اس سنگ میل کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے این ایچ اے کے سی ای او، ڈاکٹر آر ایس شرما نے کہا – ’’اے بی ڈی ایم کے انضمام کار ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کے فوائد کو عوام تک پہنچانے کے اس سفر میں ہمارے اہم پارٹنرز ہیں۔ موجودہ ہیلتھ ایپلی کیشنز  جتنی زیادہ تعداد میں اس ایکو سسٹم میں شامل ہو رہے ہیں، اس کی اختراع کے امکان میں اتنا ہی زیادہ اضافہ ہو رہا ہے اور یہ سسٹم تیزی سے آگے کی  طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ انضمام اس بات کا ثبوت ہے کہ  کیسے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ملک کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے میں اپنا تعاون دے سکتے ہیں۔ ہم مزید اسٹارٹ اپس اور ہیلتھ ٹیک انوویٹرز کے ساتھ شراکت داری کرنے کے منتظر ہیں۔‘‘

درج ذیل نئے ایپلی کیشنز کو اے بی ڈی ایم میں 11 مئی 2022 کے بعد شامل کیا گیا ہے (جن کی فہرست  درجہ وار حروف تہجی کے حساب سے نیچے دی گئی ہے):

  • این آئی سی ای-ایچ ایم ایس کے ذریعے  مرکزی حکومت کے اسپتال کی اسکیم (سی جی ایچ ایس) اور اسپتال کے انتظام کے نظام کے لیے ایچ ایم آئی ایس (ہاسپیٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم)
  • ہیلتھ ٹیک سالیوشنز جیسے کہ  انفینٹی آئڈینٹٹی ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے ایکوئل ایپ،  آئی ایچ ایکس کے ذریعے آئی ایچ ایکس کلیم مینجمنٹ پلیٹ فارم،  کارکینوس ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے کارکینوس ایپلی کیشنز سوٹ،  فنگولے ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے میرا ادھیکار ایپ،  این آئی سی ٹی کے ذریعے این پی ای بلز اینڈ سروسز ایپ،  پیپر پلین کمیونی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے پیپر پلین وہاٹس ایپ کلینک اور  سوسائٹی فار ہیلتھ انفارمیشن سسٹم پروگرام (ایچ آئی ایس پی انڈیا) کے ذریعے ایچ آئی ایس پی- ای ایم آر
  • دیگر اہم سرکاری سالیوشنز جیسے کہ  این آئی سی کے ذریعے  نیشنل ہیلتھ مشن کا انمول ایپلی کیشن،  سی-ڈیک موہالی کے ذریعے ای سنجیونی اے بی- ایچ ڈبلیو سی اور  دھنوش انفو ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے حکومت اتراکھنڈ کے لیے یو کے ٹیلی میڈیسن سروس

نوٹ: بعض مصنوعات میں ڈیجیٹل ہیلتھ سالیوشنز کی ایک سے زیادہ درجہ بندی کی خصوصیات ہو سکتی ہیں

اے بی ڈی ایم سینڈ باکس میں 919 ہیلتھ ٹیک انوویٹرز شریک ہیں۔ 27 ستمبر 2021 کو اے بی ڈی ایم کی ملک گیر شروعات کے بعد، پبلک اور پرائیویٹ دونوں ہی سیکٹرز کے مقبول ہیلتھ ایپلی کیشنز نے اس ایکو سسٹم میں پرجوش طریقے سے شرکت کی ہے۔ تینوں سطحوں پر اے بی ڈی ایم میں اپنے انضمام کی تکمیل کے ذریعے، ان 919 انوویٹرز میں سے 52 زیادہ سے زیادہ صارفین کو ہندوستان کے ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم سے جوڑ رہے ہیں۔ حفظان صحت کی فراہمی کے ڈیجیٹائزیشن کے تئیں یہ باہم معاون طریقہ کار انتہائی  مؤثر، آسان اور سستے طریقے سے سبھی کے لیے حفظان صحت کے ہندوستان کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔

بقیہ 40 ہیلتھ ٹیک ایپلی کیشنز جنہوں نے 11 مئی 2022 سے پہلے اے بی ڈی ایم کے ساتھ اپنا انضمام مکمل کر لیا تھا، درج ذیل ہیں (جن کی فہرست  درجہ وار حروف تہجی کے حساب سے نیچے دی گئی ہے):

  • ایچ ایم آئی ایس سسٹمز جیسے کہ پیرامل سواستھیہ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے امرت، نارائن ہیلتھ لمیٹڈ کے ذریعے آتما، تھاٹ ورکس ٹیکنالوجیز کے ذریعے بہمنی،  بجاج فن سرو ہیلتھ فار ڈاکٹرز،  بجاج فن سرو ہیلتھ لمیٹڈ کے ذریعے بجاج فن سرو ہیلتھ ایپ،  ڈاک آن ٹیکنالوجیز کے ذریعے ڈاک آن،  ڈرو کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے ڈرو کیئر وَن، این آئی سی کے ذریعے ای- ہاسپیٹل،  سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (سی-ڈیک) نوئیڈا کے ذریعے ای-سوشرت، اوربی ہیلتھ کے ذریعے ایکا کیئر، پلس91 ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے میڈی ایکسل اور اپولو ہاسپیٹلز کے ذریعے میڈ منترا
  • ایل ایم آئی ایس سسٹمز جیسے کہ ایس آر ایل لمیٹڈ کے ذریعے سنٹرلائزڈ لیباریٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹمز (سی ایل آئی ایم ایس)، سریلیو ہیلتھ سوفٹ ویئر کے ذریعے سریلیو ہیلتھ اور ڈاکٹر لال پیتھ لیبس لمیٹڈ کے ذریعے پیشینٹ رجسٹریشن ایپلی کیشن
  • پرسنل ہیلتھ ریکارڈز (پی ایچ آر) ایپس جیسے کہ نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی) کے ذریعے آروگیہ سیتو، نیشنل ای گورننس ڈویژن کے ذریعے ڈیجی لاکر، ڈاک پرائم ٹیکنالوجیز کے ذریعے ڈاک پرائم اور  ڈیریف کیس ہیلتھ ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے ڈیریف کیس
  • ہیلتھ ٹیک سالیوشنز جیسے کہ  ایلا فیلڈ سالیوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے ایلا کیئر، کیور لنک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے کیور لنک،  انفارم ڈی ایس ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے ڈاکسپر،  ای ای سی سوفٹ ویئر سالیوشنز انڈیا کے ذریعے انڈین جوائنٹ رجسٹری (آئی جے آر)، ریلائنس ڈیجیٹل ہیلتھ لمیٹڈ کے ذریعے جیو ہیلتھ ہب،  مارشا ہیلتھ کیئر کے ذریعے مارشا ہیلتھ کلینکل ڈسیزن سپورٹ سسٹم (سی ڈی ایس ایس)،  آرگو سوفٹ انڈیا لمیٹڈ کے ذریعے میڈ پلاٹ،  وَن 97 کمیونی کیشنز لمیٹڈ کے ذریعے پے ٹی ایم،  پریکٹو ٹیکنالوجیز کے ذریعے پریکٹو، جی ایچ وی ایڈوانسڈ کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ  کے ذریعے پرسٹائن کیئر، ریکسا ہیلتھ انفارمیشن سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے ریکسا اور ویراٹن ہیلتھ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے ویراٹن ہیلتھ
  • اور  مرکزی و ریاستی حکومتوں کے ذریعے تیار کردہ دیگر ہیلتھ ٹیک سالیوشنز جیسے کہ  آندھرا پردیش کے طبی عملہ کے لیے اے این ایم اے پی ہیلتھ ایپ اور  آندھرا پردیش کے محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے ذریعے ای ایچ آر،  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کے ذریعے کو وِن،  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر (این آئی ایچ ایف ڈبلیو) کے ذریعے سی پی ایچ سی- این سی ڈی،  محکمہ صحت ڈی این ایچ اور ڈی ڈی کے ذریعے ای- آروگیہ، سی-ڈیک موہالی کے ذریعے ای سنجیونی او پی ڈی،  مغربی بنگال کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کے ذریعے انٹیگریٹڈ ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم،  سنٹرل ٹی بی ڈویژن کے ذریعے نیشنل وائرل ہیپٹائٹس کنٹرول پروگرام (این وی ایچ سی پی)، نکشے، این آئی سی کے ذریعے ری پروڈکٹو اینڈ چائلڈ ہیلتھ (آر سی ایچ) پورٹل اور   نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کا انمول ایپلی کیشن اور نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کے ذریعے  پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم- جے) کا ٹرانزیکشن مینجمنٹ سسٹم (ٹی ایم ایس) اور بینیفشری آئڈینٹی فکیشن  سسٹم (بی آئی ایس)

اے بی ڈی ایم کاانضمام  اے بی ڈی ایم سینڈ باکس (یہ تجربہ کرنے کے لیے ایک ڈیجیٹل مقام ہے جسے ڈیجیٹل ہیلتھ پروڈکٹ کو حقیقی استعمال کے لیے لائیو بنانے سے پہلے انضمام کے عمل کی جانچ کے لیے تیار کیا گیا ہے) کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔ کوئی بھی ہیلتھ سروس فراہم کنندہ/ڈیولپر انضمام کے پہلے سے وضاحت کردہ عمل کے ذریعے اور اے بی ڈی ایم اے پی آئی کے ساتھ اپنے سوفٹ ویئر سسٹم کی تصدیق کرکے، اے بی ڈی ایم سینڈ باکس  پر رجسٹر کر سکتا ہے۔ فی الحال،  اس  اسکیم کے تحت 919 پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے انضمام کاروں نے  اپنے سوفٹ ویئر سالیوشنز کے انضمام اور تصدیق کے لیے اے بی ڈی ایم سینڈ باکس کے ذریعے اندراج کرایا ہے۔ اے بی ڈی ایم سینڈ باکس کے بارے میں مزید معلومات https://sandbox.abdm.gov.in/ پر دستیاب ہیں۔ اے بی ڈی ایم پارٹنرز کی مکمل فہرست https://sandbox.abdm.gov.in/applications/Integrators  پر دستیاب ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 8316



(Release ID: 1845956) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi , Manipuri