ارضیاتی سائنس کی وزارت

سمدریان مشن

Posted On: 28 JUL 2022 1:23PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیرمملکت آزادانہ چارج، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت آزادانہ چارج، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت،عملے، عوامی شکایات،پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سمندریان مشن کا مقصد 3 انسانوں کو سمندر میں 6000 میٹر کی گہرائی تک لے جانے کے لیے خود سے چلنے والی انسانی آبدوز تیار کرنا ہے، جس میں گہرے سمندر  کی کھوج کی غرض سے سائنسی سینسرز اور آلات موجود ہیں۔ اس آبدوزمیں 12 گھنٹے تک اور ہنگامی صورتحال میں 96 گھنٹے تک  کام کرنےکی صلاحیت ہے ۔

انسان بردار آبدوز سائنسی عملے کو براہ راست مداخلت کے ذریعے غیر دریافت شدہ گہرے سمندری علاقوں کا مشاہدہ اور سمجھنے موقع فراہم کرے گا۔ مزید یہ کہ یہ گہرے سمندر میں انسان کی درجہ بندی والی گاڑیوں کو تیار کرنے کی صلاحیت کو بڑھا دے گا۔

متوقع وقت کی حد 2020-2021 سے 2025-2026 تک ہے۔

چنئی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین ٹیکنالوجی (این آئی او ٹی) ،نے جوارضیاتی سائنسز کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے،  6000 میٹر گہرائی والی ایک مخصوص گاڑی آر او وی تیار کی ہے اور پانی کے اندر کے مختلف آلات جیسے  آٹونومس کورنگ سسٹم (اے سی ایس ) ، آٹونومس انڈرواٹر وہیکل (اے یو وی) اورگہرے سمندر میں کانکنی کے نظام (ڈی ایس ایم )تیار کیا ہے اوریہ گہرے سمندر کی کھوج کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔

 

 

************

 

 

ش ح ۔ح ا۔ ف ر

 

U. No.8303

 



(Release ID: 1845779) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Bengali