دیہی ترقیات کی وزارت

منریگا کارکنوں کی حاضری کے طریقے میں تبدیلی

Posted On: 27 JUL 2022 4:10PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت، سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس) کے نفاذ میں مزید شفافیت پیدا کرنے کے لیے،  نیشنل موبائل مانیٹرنگ سسٹم (این ایم ایم ایس) ایپ کے ذریعے کام کے مقام پر حاضری درج کرنے اور ایک دن میں کارکن کے جیو ٹیگ شدہ وقت کی مہر سمیت تصویریں قید کرنے کا کام 21 مئی 2021 کو شروع کیا گیا تھا، جس کے تحت  20 یا اس سے زیادہ کارکنوں کو مسٹر رولز جاری کیے جاتے ہیں۔ یہ ممکنہ طور پر ادائیگیوں کی تیز تر پروسیسنگ کو فعال کرنے کے علاوہ شہریوں کے ذریعے اس پروگرام کی نگرانی کے مواقع کو بھی بڑھاتا ہے۔

حکومت ہند نے فیصلہ کیا ہے کہ 16.05.2022 سے ،  ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ملنے والے فیڈ بیک اور مشوروں کی بنیاد پر  کام کے تمام مقامات پر جہاں کہیں بھی  20 یا اس سے زیادہ مستفیدین کو مسٹر رول جاری کیے گئے ہیں وہاں کارکنوں کی حاضری صرف این ایم ایم ایس ایپ کے ذریعے ہی درج کی جائے گی۔ لہٰذا، اس سال کی مدت کو منتقلی کی مدت کے طور پر فراہم کیا گیا ہے۔

کارکنوں کی حاضری این ایم ایم ایس ایپ کے ذریعے درج کرنے کی ذمہ داری لینے کے لیے ان کی خواتین ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔  ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ملنے والی درخواستوں کی بنیاد پر این ایم ایم ایس میں بآسانی منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تربیت فراہم کر رہی ہے۔ اس میں پیش آنے والے تکنیکی مسائل کو  این آئی سی، دیہی ترقی کے ذریعے حقیقی وقت کی بنیاد پر حل کیا جا رہا ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے ملنے والے مشوروں پر عمل کرنے کا کام جاری ہے۔  این ایم ایم ایس ایپلی کیشن سے متعلق تمام مسائل کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینے کے بعد انہیں حل کیا جاتا ہے۔

ریاستی حکومتوں سے ملنے والی درخواستوں کی بنیاد پر درج ذیل کچھ اہم فیصلے لیے گئے ہیں:

  1. حاضری اور پہلی تصویر کو اپ لوڈ کرنے کے 4 گھنٹے بعد دوسری تصویر کھینچنے کے لیے این ایم ایم ایس ایپلی کیشن میں ترمیم کی گئی ہے۔ اس سے حاضری اور تصویروں  کو کیپچر کرنے کے لیے درکار مخصوص وقت  میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔  صبح کی حاضری  اور پہلی تصویر کو آف لائن موڈ میں کیپچر کیا جا سکتا ہے اور ڈیوائس کے نیٹ ورک میں آنے پر انہیں اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
  2. اگر کسی وجہ سے  حاضری کو اپ لوڈ نہیں کیا جا سکتا، تو ویسی حالت میں ڈسٹرکٹ پروگرام کورآڈی نیٹر کو دستی طریقے سے حاضری اپ لوڈ کرنے کا مجاز بنایا گیا ہے۔

این ایم ایم ایس موبائل ایپ انگریزی، ہندی، تمل، تیلگو اور ملیالم میں دستیاب ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 8252



(Release ID: 1845682) Visitor Counter : 126


Read this release in: Telugu , English