کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پورے ملک میں کانکنی کو فروغ دینے کے لئے ایوارڈ – راشٹریہ کھِنج پرسکار


کانکنی کو فروغ دینے کے لئے ریاستوں کو خصوصی مراعات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 JUL 2022 3:28PM by PIB Delhi

 

معدنیات کے بلاکس کی تلاش، نیلامی اور اس میں کام شروع کرنے میں پہل کرنے والی ریاستوں کو ترغیب دینے کے لئے، کانوں کی وزارت نے معدنیات کے تین زمروں میں قومی سطح کے ایوارڈ اسکیم یعنی راشٹریہ کھنِج  پرسکار کا آغاز کیا ہے۔ ایوارڈ کی رقم  اول انعام کے لئے 3 کروڑ روپئے  ، دوم  ایوارڈ کے لئے 2 کروڑ روپئے اور تیسری پوزیشن کے لئے 1 کروڑ روپئے ہے ۔ سال 20-2019 ء اور 21-2020 ء کے لئے یہ ایوارڈ 12 جولائی ، 2022 ء کو  منعقدہ کانوں اور معدنیات کی چھٹی قومی کانفرنس کے دوران دیئے گئے ۔  مختلف ریاستوں کو  مجموعی طور پر 18 کروڑ روپئے کی رقم ایوارڈ  کے طور پر دی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ ، ریاستوں کو معدنیاتی  بلاک کی نیلامی  کی ہمت افزائی کے لئے  مندرجہ ذیل ترغیبات فراہم کی گئی ہیں:

  1. ان ریاستوں کے لئے 20 لاکھ روپئے ،  جہاں ممکنہ معدنی بلاکس نیلامی کے لئے دستیاب ہیں۔
  2. ریاستی حکومت کے ذریعہ منرل بلاک کی ہر کامیاب نیلامی کے لئے 20 لاکھ روپئے ۔
  3. نیلامی کے انعقاد کے لئے ٹرانزیکشن ایڈوائزر فیس کے 50 فی صد کی واپسی ہر بلاک کے لئے زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ روپئے سے مشروط ہے  ۔

کانوں اور معدنیات سے متعلق چھٹے قومی کنکلیو کے دوران مذکورہ زمروں میں ریاستوں کو کل 21.02 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔

اس وقت ایم ٹی ایس میں تین ماڈیولز ہیں یعنی رجسٹریشن ماڈیول، ریٹرن ماڈیول اور مائننگ پلان ماڈیول۔ ایم ٹی ایس کے مجوزہ اضافی ماڈیولز زیر غور ہیں۔

یہ معلومات کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   )

U. No. 8234

 


(ریلیز آئی ڈی: 1845657) وزیٹر کاؤنٹر : 106
یہ ریلیز پڑھیں: English , Tamil