وزارتِ تعلیم
خدادادصلاحیت کےحامل اور ہونہار بچوں کے لیے اسکیمیں
Posted On:
27 JUL 2022 5:38PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے نیشنل ٹیلنٹ سرچ کے تحت ہونہار طلباء کو ملک میں 2000 اسکالرشپ فراہم کر تی ہے۔
حکومت نے 10 اکتوبر 2019 کو بنگلورو میں واقع اسرو میں پردھان منتری انوویٹیولرننگ پروگرام – ’دھرو ‘ بھی شروع کیا جس میں ریاستی حکومتوں کی فعال شرکت اور مشاورت کے ساتھ ہنرمند بچوں کو ان کی مہارت اور علم سے مالا مال کرنے کے لیے ان کی تربیت کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی پوری صلاحیتوں کا استعمال اور سماج کے لیے تعاون کر سکیں۔ اس پروگرام کے تحت سائنس گروپ اور پرفارمنگ آرٹس گروپ کے طلباء کا 9ویں سے 12ویں جماعت سے انتخاب پرنسپل سائنسی مشیر کی سربراہی میں ایک مشاورتی کمیٹی نے محکمہ سائنس اور ٹکنالوجی، اٹل انوویشن مشن، نیتی آیوگ اور نیشنل کونسل فار ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آرٹی)، ثقافتی وسائل اور تربیت کے مرکز (سی سی آرٹی) اور سنگیت ناٹک اکادمی،وزارت ثقافت کے صلاح ومشورے سے کیا۔
یہ اطلاع وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ انپورنا دیوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب دی۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 8267)
(Release ID: 1845643)