خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم سے بچیوں کی قدر کی جانب بیداری میں اضافہ ہوا ہے
قومی سطح پر پیدائش میں صنفی تناسب میں 19 پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے پہلے یہ 918 تھا اور اب 937 ہے
ثانوی تعلیم میں لڑکیوں کا اندراج 77.51 فیصد سے بڑھ کر 79.46 فیصد ہو گیا
Posted On:
27 JUL 2022 4:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی،27جولائی ، 2022/ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے خصوصی حوالے کے ساتھ تعلیم کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق پارلیمانی قائمہ کمیٹی نے بی بی بی پی اسکیم پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ اپنی پانچویں رپورٹ میں پی ایس سی نے بتایا ہے کہ پچھلے چھ سال میں مرکوز وکالت کے ذریعے بی بی بی پی کی طرف سیاسی قیادت راغب ہوئی ہے اور بچیوں کی قدر کی جانب قومی شعور جاگا ہے۔ مزید یہ کہ پی ایس سی نے اس اسکیم میں بہتری لانے کی سفارش کی ہے جس پر مشن شکتی کے مختلف پہلوؤں کے تحت غور و خوض کیا گیا ہے جو خواتین کی حفاظت، سلامتی اور انہیں بااختیار بنانے کی ایک مرکزی اسکیم ہے۔
بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کا مقصد کم ہوتے ہوئے صنفی تناسب اور لڑکیوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے معاملات کو حل کرنا ہے۔ اسکیم کے بنیادی عناصر میں منتخب 405 ضلعوں میں ملک گیر میڈیا اور وکالت کی مہم نیز کثیر شعبہ جاتی مداخلتیں ہیں۔
چونکہ بی بی بی پی بچیوں کی قدر کرنے کی جانب سماج کے رویے میں تبدیلی لانے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔ لہذا میڈیا کی طرف سے وکالت کی جانب اخراجات اسکیم کے بارے میں بیداری لانے اور تبدیلی لانے کے ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ بی بی بی پی کے تحت وکالت کی مہم بی بی بی پی برانڈ قائم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ اب چونکہ اسکیم اس مقصد کےتئیں بیداری لانے میں کامیاب رہی ہے لہذا پچھلے دو سال سے میڈیا کی طرف سے وکالت کی مہم پر توجہ کے لیے کوئی بھی پیسہ خرچ نہیں کیا جا رہا ہے۔ یا برائے نام پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔
اس اسکیم کی شروعات سے خرچ کی گئی رقوم کی تفصیلات ضمیمہ نمبر 1 میں ہے۔
- قومی سطح پر پیدائش میں صنفی تناسب میں 19 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ پہلے یہ 918 (15-2014) تھے اور اب 937 (21-2020) ہے۔ (ذریعہ: ایچ ایم آئی ایس ڈیٹا، ایم او ایچ ایف ڈبلیو (اپریل سے مارچ، 15-2014 اور 21-2020)
- ثانوی تعلیم میں لڑکیوں کے اندراج میں اضافہ ہوا ہے۔ 15-2014 میں یہ فیصد 75.51 تھا جبکہ 21-2020 میں یہ 79.46 فیصد ہو گیا۔ (ذریعہ : یو – ڈی آئی ایس ای پلس، وزارت تعلیم)
- پہلے ٹرائمسٹر اے این سی رجسٹریشن کے فیصد سے 15-2014 میں 61 فیصد سے 21-2020 میں 73.9 فیصد بہتری ظاہر ہوتی ہے۔ (ذریعہ : ایچ ایم آئی ایس ڈیٹا، ایم او ایچ ایف ڈبلیو (اپریل – مارچ، 15-2014 اور 21-2020)
- ادارہ جاتی خدمات کے فیصد سے بھی بہتری ظاہر ہوتی ہے ۔ 15-2014 میں یہ 87 فیصد تھا اور 2021 میں یہ بڑھ کر 94.8 فیصد ہو گیا۔ (ذریعہ : ایچ ایم آئی ایس ڈیٹا، ایم او ایچ ایف ڈبلیو (اپریل – مارچ، 15-2014 اور 21-2020) ۔
یہ جانکاری خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
ضمیمہ نمبر 1
بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، اسکیم شروع ہونے سے اب تک رقوم کی تفصیلات
(کروڑ روپے میں)
نمبر شمار
|
مالی سال
|
نظر ثانی شدہ تخمینے
|
وزارت کی طرف سے کیے گئے کل اخراجات
|
میڈیا / وکالت کے لیے وزارت کی سطح پر کیے گئے اخراجات
|
|
|
1
|
2014-15
|
50
|
34.84
|
21.46
|
|
2
|
2015-16
|
75
|
59.37
|
21.01
|
|
3
|
2016-17
|
43
|
28.66
|
25.84
|
|
4
|
2017-18
|
200
|
169.10
|
135.92
|
|
5
|
2018-19
|
280
|
244.73
|
164.04
|
|
6
|
2019-20
|
200
|
85.78
|
25.75
|
|
7
|
2020-21
|
100
|
60.57
|
7.02
|
|
8
|
2021-22
|
100
|
57.13
|
0
|
|
|
Total
|
1048
|
740.18
|
401.04
|
|
…..
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 8256
(Release ID: 1845585)
Visitor Counter : 158