خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل وی-سی53 کا 30 جون 2022 کو لانچ کرنا، ایک وقف بین الاقوامی کسٹمر مشن تھا جس میں 3 سنگاپوری سیٹلائٹس لانچ کئے گئے


لانچ نے، ہندوستانی خلائی اسٹارٹ اپس کو پی ایس4 کے بالائی مرحلے کے مدار والے پلیٹ فارم کے حصے کے طور پر اپنے ٹیکنالوجی پے لوڈز کی میزبانی کرنے کا موقع بھی فراہم کیا

Posted On: 27 JUL 2022 1:27PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ آراضی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل وی-سی53 کا 30 جون 2022 کو لانچ کرنا، ایک وقف بین الاقوامی کسٹمر مشن تھا جس میں 3 سنگاپوری سیٹلائٹس لانچ کئے گئے تھے۔

لوک سبھا میں  ا یک سوال کے جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس لانچ نے، ہندوستانی خلائی اسٹارٹ اپس کو پی ایس4 کے بالائی مرحلے کے مدار والے پلیٹ فارم کے حصے کے طور پر اپنے ٹیکنالوجی پے لوڈز کی میزبانی کرنے کا موقع بھی فراہم کیا ہے۔

خلائی تحقیق کی ہندوستانی تنظیم (اسرو) کے ذریعے تیار کیا گیا پی ایس ایل وی- سی 53، کامیابی کے ساتھ تین سنگاپور کسٹمر سیٹلائٹس یعنی ڈی ایس- ای او، نیو ایس اے آر اور ایس سی او او بی-1، کو کامیابی سے لانچ کیا۔  پی ایس ایل وی- سی 53، نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ (این ایس ا ٓئی ایل) کے لیے دوسرا وقف تجارتی مشن تھا، جو کہ محکمہ خلاء (ڈی او ایس) کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک مرکزی سرکاری شعبے کی کمپنی ہے۔ اس طرح این ایس آئی ایل کو بین الاقوامی صارفین کو مانگ سروسز فراہم کرنے کے لیے ، غیر ملکی زر مبادلہ کمانے کے قابل بناتا ہے۔ مزید برآں، بین الاقوامی مارکیٹ میں ہندوستانی ساختہ لانچ گاڑیوں کی مسابقت، ہر کامیاب لانچ کے ساتھ ، بڑھتی جارہی ہے۔

اسرو نے  اپنے تجارتی وسائل کے ذریعے 34 ممالک کے 345 غیر ملکی سیٹلائٹس کو آن بورڈ پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی) سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا ہے۔غیر ملکی سیٹلائٹس کی لانچنگ سے حاصل ہونے والی زر مبادلہ کی مجموعی آمدنی  تقریباً 56 ملین امریکی ڈالر اور 220 ملین یورو کی ہے۔

*****

U.No.8224

(ش ح - اع - ر ا)

 


(Release ID: 1845569) Visitor Counter : 140


Read this release in: Tamil , English , Telugu