مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

سستی براڈبینڈ اور موبائل سروس

Posted On: 27 JUL 2022 2:49PM by PIB Delhi

 

یونیورسل سروس اوبلی گیشن فنڈ (یو ایس او ایف)نے دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں سستی براڈ بینڈ اور موبائل خدمات کو توسیع دینے کے قابل بنانے کے لیے متعدد پروجیکٹ شروع کئے ہیں۔ بھارت نیٹ پروجیکٹوں میں مجموعی طور سے 264549 گرام پنچایتوں (جی پیز) کو منسلک کرنے کے لیے مجموعی طور پر 581351 کلو میٹر طویل فائبر کیبل (او ایف سی) بچھائی گئی ہیں اور اس وقت 177550 گرام پنچایتیں سروس کے لیے تیار ہیں، جن میں سیٹلائٹ کے ذریعے منسلک 4394 گرام پنچایتیں شامل ہیں۔ انڈومان اور نکوبار جزائر کو سمندر دوز کیبل کے ذریعے اصل سرزمین سے منسلک کیا گیا ہے۔ لکشدیپ کو اصل سرزمین سے منسلک کرنے کے لیے سمندر دوز کیبل بچھانے کا ایک اور منصوبہ بھی ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی اسکیمیں ہیں، جن میں بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای) سے متاثرہ علاقوں، خواہشمند اضلاع کے دیہاتوں اور شمال مشرقی خطےمیں موبائل خدمات کی فراہمی شامل ہے۔

یونیورسل سروس اوبلی گیشن فنڈ (یو ایس او ایف) کے تحت سالانہ جمع رقوم کا پانچ فیصد حصہ تحقیق وترقی (آر اور ڈی) اور ٹیکنالوجیوں نیز حل کی کمرشیلائیزیشن کو فروغ دینے کے لیے مختص کیا جائے گا۔

بھارت نیٹ کے پی پی پی ماڈل کے تحت ، عمل درآمد کرنے کے لیے ، 20 جولائی 2021 کو عالمی بولیاں طلب کی گئیں۔ تاہم، کسی بھی امکانی بولی دہندگان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ اسی کے مدنظر بھارت نیٹ کے لیے ایک نظر ثانی شدہ حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے۔

یہ معلومات مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیوسنگھ چوہان نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.8227

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1845533) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Gujarati , Telugu